مصحف اقبال توصیفی کراچی میں

مغزل

محفلین
واہ واہ مغل صاحب آپ نے تو کمال کر دیا !
مجھے کیوں نہ بلایا مشاعرہ میں؟:grin:

معذرت خواہ ہوں جیا صاحبہ۔
دراصل میرے پاس آپ کا نہ تو رابطہ نمبر تھا اور نہ ہی مجھے یہ علم تھا کہ آپ کراچی میں تشریف فرما ہیں۔
آئندہ نشت 3 جون 2008 کو ہے آپ کو دعوت دی جاتی ہے ۔۔ میں آپ کو ذاتی پیغام میں جگہ اور تفصیل بتا دیتا ہوں۔۔
مصحف اقبال توصیفی صاحب نے اگر وقت دیا تو ایک مزید نشت ان کے اعزاز میں ممکن ہوسکے تو
عمار (راھبر) کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی زحمت دی جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اقبال بھائ (مصحف ا قبال) تو 26 مئی کو واپس آ رہے ہیں نا۔۔ یا ان کا دورہ طول کھینچ گیا ہے؟
 

مغزل

محفلین
آداب اعجاز صاحب
اقبال صاحب کی واپسی مجھے علم نہیں ۔۔میں آج ہی رابطہ کرتا ہوں۔
اس بارے میں تب ہی کچھ کہہ سکوں گا،
 

مغزل

محفلین
اعجاز صاحب
اقبال صاحب بھارت پہنچ چکے ہوں گے آپ کی ملاقات بھی ہوگی
آپ سے التماس ہے کہ ان کے کیمرے میں اس پروگرام کے حوالے سے
تصاویر ہیں ۔ آپ مجھے میل کردیں۔۔ مشکور رہوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں خود اسی تانے بانے میں کچھ تفصیل پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اکثر پہلے دوسرے پیغامات کا جواب دینے میں وقت زیادہ گزر جاتا تو رہ جاتا تھا۔
اس بار اقبال بھائ واقعی ڈگیٹل کیمرہ لے گئے تھے نوید، اپنے بیٹے کا۔ اس کی تصویریں انہوں نے دکھائ تھیں۔ اور میں نے ان سے کہا تھا کہ مجھے اس کی فائلوں کو دینے کا نظم کریں۔ اور انہوں نے کہا تھا کہ نوید سے کہیں گے کہ وہ کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے سی ڈی بنا کر دیں۔ اس دوران بھابھی کا cataractکا آپریشن تھا، اور اس کے بعد نوید اپنی ملازمت پر واپس چلے گئے اور میری بات بھی ہوئی ان سے تو محض بھابی کے بارے میں۔ بلکہ کل ہی صابرہ، میری اہلیہ نے ان سے بات کی تھی۔
میں ان سے بعد میں پوچھوں گا ورنہ نوید سے ہی کہوں گا کہ اگلی بار جب حیدر آباد آئیں (وہ یہاں سے کوئی 500 کلو میٹر دور راجہ مندری نامی شہر میں ہیں) تو مجھے تصویریں دیں۔ بلکہ ان کے کمپیوتر میں یو ایس بی پورٹ کا کچھ نظم کریں تو میں ہی اہنی فکلیش ڈسک میں کاپی کر لوں۔
جو تصویریں اقبال بھائ نے دکھائیں تھیں، اس میں اس تشست کی تو وہی تھیں جو محمود مغل نے یہاں دی تھیں۔ اس کے علاوہ جو اہم تصویریں ہیں وہ ہیں انتظار حسین، احمد ہمیش، نسیم درانی (مدیر ’سیپ‘( آصف فرخی وغیرہ کے ساتھ۔ ان کو ہی حاصل کر کے سوچا تھا کہ ایک پکاسا البم بنا دوں گا پبلک البم تاکہ سب دیکھ لیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ملاحظہ کریں احباب؟ محفل یہ نایاب تصاویر۔۔۔ مشتاق یوسفی اور جمیل جالبی تو یوں بھی بہت کم نظر آتے ہیں۔ اس لیے نایاب ٹھیک ہی کہہ رہا ہوں۔
کچھ تصویروں کی نشان دہی مغل صاحب نے کی، کچھ کے سکلسلے میں میں اب بھی منتظر ہوں ان کی نشان دہی کا۔ کچھ تصویروں کی تصحیح انجلا ہمیش نے کی، کچھ کی طارق بٹ نے بھی۔
http://picasaweb.google.com/aijazubaid/MusHafPakistan
 

مغزل

محفلین
iqbaal10.jpg


mashaf10.jpg


بشکریہ روزنامہ جنگ پاکستان
[FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]مورخہ 13 جون 2008 جمعہ [/FONT]​
 
Top