مصرعہ لگائیں۔3

الف عین

لائبریرین
چلئے غلط تو بہت ہو چکا۔ اور اس میں اب قیصرانی کے بھاری بھر کم اسشعار کے بعد یہ نیا سلسلہ شروع کریں۔ قیصرانی آخر ہاتھی ہیں، بے بی ہی سہی!

ہم الٹے بات الٹی یار الٹا

ویسے اس مصرعے سے ایک بزرگ مہتاب رائے کا نام برامد ہوتا
تھا۔ لیکن یہاں ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ نام ہی کیا مطلب بھی برامد ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
استادِ محترم شاید آپ نے اس شعر کا پہلا مصرعہ مانگا ہے۔۔ میرے ذہن میں یوں ہے

بنے کیونکر کام کہ ہے ہرکار الٹا
ہم الٹے بات الٹی یار الٹا
 

ظفری

لائبریرین
اُستاد محترم میں بھی کچھ جسارت کرتا ہوں ۔ جویریہ ہی کی طرح پہلا مصرعہ ہی لگایا ہے ۔

وحشت میں ہر چمتکار اُلٹا
ہم اُلٹے ، بات اُلٹی ، یار اُلٹا
 

فریب

محفلین
اگر گستاخی نہ ہو تو میں بھی کچھ غلط سا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

ہو جائے کیوں نہ مطلبِ اقرار الٹا
ہم الٹے بات الٹی یار الٹا
 
معذرت کے ساتھ

معذرت کے ساتھ

ہم الٹے، بات الٹی، یار الٹا
یار بھی کھاتا ہے خار الٹا
پڑا محبوبہ کے والد سے تھپڑ سیدھا
کیونکہ چلا گیا تھا محبوبہ کا تار الٹا
ہم تو ایسے کہ جوتا بھی نہ صحیح پہن پائے
سیدھے والے کو پہنا کئی بار الٹا
چیونٹیوں کی صدیوں ضیافت چلی
رہ جائے jamکا جو jar الٹا
 

عمر سیف

محفلین
میں بھی ٹرائی کر لیتا ہوں :D ۔ ہنسنا نہیں۔ اچھا۔

ہم الٹے بات الٹی یار الٹا
ہے جہاں کا کاروبار الٹا


ہاہاہاہاہاہاہا۔ کیسا ؟؟؟ :D
 

عبدالجبار

محفلین
:) معذرت کے ساتھ :)

ہم اُلٹے ، بات اُلٹی ، یار اُلٹا
منہ پہ اپنے ایک تھپڑ مار اُلٹا

ہم کو اُلٹی آتے آتے رہ گئی
مِل گیا تھا ایک بادہ خوار اُلٹا

 
Top