فہد اشرف
محفلین
یہ گنگنا کے دو نظمیں اور یاد آ گئی ہیں لیکن انہیں شاید رجز مربع کہیں گے۔اکثر شب تنہائی میں ، کچھ دیر پہلے نیند سے
گزری ہوئی دلچسپیاں بیتے ہوئے دن عیش کے
الخ---
ساحر کی نظم سر زمینِ یاس
جینے سے دل بیزار ہے
ہر سانس اک آزار ہے
کتنی حزیں ہے زندگی
اندوہ گیں ہے زندگی
عرش ملسیانی کی نظم میرے پیارے وطن
میرے وطن پیارے وطن
راحت کے گہوارے وطن
ہر دل کے اجیارے وطن
ہر آنکھ کے تارے وطن