مصری بلاگرکو چار سال قید کی سزا

راج

محفلین
20070222124346aicapto.jpg


مصر میں انٹرنیٹ پر بلاگ لکھنے کے جرم میں پہلی بار ایک بائیس سالہ نوجوان کو چار سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

عبدالکریم نبیل نامی اس بلاگر پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے اپنے بلاگ میں اسلام اور صدرِ مملکت کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔

کریم نبیل کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں اسلام اور صدر حسنی مبارک کی توہین کا مرتکب پایا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے بلاگ میں الاظہر یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسی دہشت گردی کی یونیورسٹی قرار دیا تھا۔

عبداکریم خود بھی قاہرہ کی الاظہر یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم رہ چکے ہیں۔

مصر میں حقوق انسانی کے کارکنوں کا اس مقدمے اور سزا کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کے ذریعے بلاگ لکھنے والے تمام لوگوں کو یہ وارننگ دی گئی ہے کہ انہیں کڑی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نبیل کو ان کے آٹھ بلاگوں پر سزا کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور بلاگ انہوں نہ 2004 سے اب تک لکھے تھے۔

حقوق انسانی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کریم نبیل پر لگائے گئے الزامات غیر واضح اور بے معنی ہیں اور مقدمے سے انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی آزادی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

سماعت کی کارروائی دیکھنے والے ایک بلاگر نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے خبر رساں ادارے رائٹر ’اس مقدمے میں صدر کی توہین کا الزام لگایا ہے، اب بتائیں صدر کی توہیں کا کیا مطلب ہے اور کیا مذہب پر تنقید اور مذہب کی توہیں کے درمیان کوئی فرق ہے یا نہیں؟‘۔
 

بدتمیز

محفلین
چلیں سب اپنے اپنے بلاگ پر دیکھیں کہ وہ کن کن صدور کی عزت کرتے رہے ہیں۔ کہیں آپکو بھی کوئی پکڑ کر نہ لے جائے۔
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی ذرا بچ کر۔ آپ نے صدر محترم کو ڈھیٹ کہہ ڈالا ہے :twisted: بہت شکریہ یہ ٹیسٹ پوسٹ تھی آپکے کی بورڈ کی۔
 

پاکستانی

محفلین
اللہ خیر کرے۔
بلاگرز متوجہ ہوں اور جلدی سے اپنے بلاگ کی کانٹ چھانٹ کر لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ :cry: :cry:
 

بدتمیز

محفلین
بلاگ کے بارے میں بے شک معلوم کریں لیکن صدر صاحب کے بارے میں بات کرنے سے پرہیز کریں :twisted:
 

wahab49

محفلین
خوب کہا تمیز جی۔ ویسے مجھے تو اس وقت ھی بلاگنگ پر شک گزرا تھا جب آپ نے مشوری دیا تھا۔ میں تو بال بال بچا ھوں۔
 

بدتمیز

محفلین
نہیں نہیں بلاگ ضرور شروع کرو۔ مجھے دیکھو وہاں دل نہیں بھرا تو ایک بلاگ یہاں بھی شروع کرنے ہی والا ہوں :twisted:
 

wahab49

محفلین
آپ کی تو کیا بات ھے جناب۔ لیکن دیکھیں بلاگنگ کے نتائج۔ میں اتنی سختی کا متحمل نہیں ھو سکتا۔

ویسے آج آپکی پہلی بات پر یقین ھوا کہ آپ کی مانی تو دھڑام سے مارا جاوں گا۔ اب اندازہ ھو رھا ھے بات کی سنگینی کا :?
 

بدتمیز

محفلین
دھڑام سے گرا جاتا ہے۔ بے موت مرا جاتا ہے۔ آپ اردو کی کھچڑی بنا رہے ہیں۔ اس بات پر آپ کو پیٹا بھی جا سکتا ہے۔ ویسے بھی ایک تالی پیٹنے والے صاحب تھے قدیر صاحب۔ ان کے ہاتھ چڑھ گئے تو پھر بس اللہ ہی حافظ۔ لہذا اردو پر رحم کریں۔

ویسے میں یہاں پر جو بلاگ شروع کرونگا اس پر بھی مجھے اسی مصری بلاگر والے حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ :twisted:
 

wahab49

محفلین
اگر ایسی بات ھے تو مجھے تو نہ بتائیں۔ کیا خبر سننے کی پاداش میں میں ایک آدھ سال لگا رکھا ھو۔
مجھے تو دور ھی رکھیں اپنے اس بلاگ شلاگ سے :(
 
Top