فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی حکومت نے مصر کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ 529 مصریوں کے خلاف سزائے موت کے فيصلے پر عمل درآمد سے باز رہے۔ مصر کی حکومت کا دو دن کی عدالتی کارروائی کے بعد 529 مدعا علیہان کے خلاف موت کی سزا کا فیصلے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے ساتھ مصر کی ذمہ داريوں سے مطابقت نہيں رکھتا ہے۔ میں اپنے تمام دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ سیکرٹری کیری کے اس بیان کو پڑھیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے مصری عدالت کی طرف سے اس بے مثال اور فوری فیصلے پر گہرا افسوس اور تشویش ہے جس میں مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد اچانک ايک بڑے پیمانے پر 529 شہریوں کوموت کی سزا سنائ گئ ہے۔ اس فیصلے کا جائزہ لینے کے ليے بہت سے قانونی راستے ہیں اور میں متعلقہ مصری حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس صورت حال کا جلد تدارک کريں۔ یہ فیصلہ ان اقدار اور مقاصد کی عکاسی نہیں کرتا جس کا وعدہ عبوری حکومت نے نجی اورعوامی سطح پر کیا تھا۔
ميں مصر کی عبوری حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس عدالتی فيصلے کو واپس لے اور ملزمان کے ليے منصفانہ کاروائ کو يقینی بنائے۔ اگر ايسا نہیں کيا گيا تو ان تمام لوگوں کی بہادری کی توہین ہوگی جنہوں نے جمہوری اقدار کے لیے اپنی جانیں قربان کيں ہیں۔"

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu