سیکور آمریت کم از کم اسلامی آمریت سے تو بہتر ہی ہے جو کہ اخوان المسلمین کے صدر مرسی نافذ کرنے نکلے تھے۔ ایک سال کے عرصہ میں جس طرح اس اخوان نے غیر مسلم مصریوں پر پابندیاں لگائی گئیں اسکا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ جمہوری طور پر حکومت کرنے کیلئے تمام اپوزیشن پارٹیز کو اعتماد میں لینا پڑتا ہے جس میں اخوان کے صدر مرسی بری طرح ناکام رہے۔ 30 جون کو جب انکی حکومت کیخلاف مظاہرے شروع ہوئے تو کچھ ہی دنوں میں حکومت سے تمام اپوزیشن منسٹرز مستعفی ہو گئے اور صرف اخوان والوں کی پارٹی حکومت میں رہ گئی۔ ایسے میں مصری افواج کے پاس اس غیر جمہوری حکومت کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا۔