سید رافع
معطل
ہر زمرے کے معاون حضرات خود ہی اس ادب کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ اور توجہ دلانے پر اس نوع کے اشعار چسپاں کرنا نہ شروع کریں۔یہ کوئی ایسی غیر معمولی بات نہیں۔ آپ کو چاہیے تھا کہ دو لڑیاں بنا لیں۔ ایک لڑی میں، اپنی تحاریر یا قسط وار کہانی کا سلسلہ شروع کریں اور ایک لڑی تبصرے کے مقصد کے لیے بنا لی جائے تو مناسب رہے گا۔ محفل میں عام دستور بھی یہی ہے۔ میرے خیال میں، اگر آپ اس طرف شروع میں ہی اشارہ کر دیتے تو اس لڑی میں تبصروں کی نوبت ہی نہ آتی۔ اور، اگر غلطی سے تبصرے ہو بھی جاتے تو انہیں رپورٹ کیا جا سکتا تھا۔ مدیران عام طور پر، لڑی سے غیر متعلقہ مراسلات کو متعلقہ لڑی میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ممکن ہے کہ آپ ایک لڑی تبصرے کے لیے بنا لیں اور اس لڑی میں مدیران کے لیے یہ نوٹ بصورت رپورٹ چھوڑ دیں کہ بقیہ مراسلات کو اس لڑی میں منتقل کر دیا جائے یا پھر حذف کر دیا جائے۔ اور، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ سرے سے تبصرے نہ دیکھنے کو ملیں تو اس کی صورت یہی ہے کہ آپ اولین مراسلے میں ایک نوٹ تحریر کر دیں کہ اس لڑی میں تبصرے نہ کیے جائیں۔ اور، اگر غلطی سے کوئی ہم ایسا سر پھرا ادھر جھانک بھی لے تو مدیران کو رپورٹ کر کے غیر متعلقہ مراسلات کو حذف کروایا جا سکتا ہے۔تبصرہ تو میں نے بھی کیا ہے، اور اب شرمندگی بھی ہو رہی ہے۔
واللہ اعلم اس بات کا کیا مقصد ہوا۔ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ انسان اپنے ظاہر کی خوبصورتی یا حالات سے بے خبر نہیں ہوتا، لیکن وہ اپنی اصلیت یا سچائی کو چھپائے رکھتا ہے؟
میں نے یہ پیغام رپورٹ کر دیا ہے کہ اس لڑی سے اصل تحریر جو کہ قسط وار ہے اس کے مراسلے رکھیں باقی مندرجہ ذیل لڑی میں منتقل فرما دیں۔ والسلام رافع