نیورل نیٹورکس کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کس اصول کے تحت کام کرتے ہیں.
نیورل نیٹ ورک کسی میتھیمیٹیکل فنکشن کو اپراکسیمیٹ کرتا ہے جب اس کو ڈیٹا یعنی ڈمین اور رینج کے ڈیٹا پوائنٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔
اب آپ چیس یا گو گیم کھیلنے کو ایک
فنکشن ایف تصور کریں جس میں ڈومین پر چال اور رینج پر جوابی بہترین چال موجود ہو۔
چال اور جوابی چال کو نمبر کی شکل میں تبدیل کرنا ضروری ہے چوں کہ فنکشن کی ڈومین اور رینج کا تعلق نمبروں سے ہے۔
تو چال اور جوابی بہترین چال کا ڈیٹااکٹھا کر کے نیورل نیٹ ورک کو ٹرین کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نیورل نیٹ ورک اس
فنکشن ایف کو اپراکسیمیٹ کر دے گا۔
اوراس ٹرین شدہ نیورل نیٹ ورک کو جب ایک چال فراہم کی جائے گی تو وہ جوابی بہترین چال بتا دے گا۔
متعلقہ: کمپیوٹیشنل گراف