مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2000055-imrankhan-1582560929-871-640x480.jpg

پرائس کنٹرول کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے سے قیمتوں میں کمی آئی ہے، عمران خان (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مصنوعی طور پر مہنگائی بڑھانے کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اشیا کی قیمتیں کنٹرول کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں قیمتوں میں خاصی کمی آچکی ہے بالخصوصی سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا ملنے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
چین سے نہیں بیٹھوں گا
ارے بھئی، وزیراعظم کھڑے رہیں یا بے چینی کے ساتھ بیٹھے رہیں، اس سے عوام کو کیا ملے گا، اس سے بہتر ہے کہ کم از کم چین سے ہی بیٹھ جائیں۔ کم از کم آنجناب کو تو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ویسے اسٹیبلشمنٹ کا ایک دھڑا غالباَ خان صاحب کے اعصاب کا امتحان لے رہا ہے اور وہ جہانگیر ایند خسرو کے خلاف کاروائی کے حق میں ہے جب کہ خان صاحب عالم تذبذب میں ہیں کہ دوستی نبھائی جائے یا احتساب کا کوڑا برسنے دیا جاوے!
 
مہنگائی کی ذمہ دار قومی چور اپوزیشن نکلتی ہے۔ لبرل ، لفافوں اور اسٹیبلشمنٹ کی چیخیں حکومت پہ نکلتی ہیں۔
Whats-App-Image-2020-02-24-at-19-57-58.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
مہنگائی کی ذمہ دار قومی چور اپوزیشن نکلتی ہے۔ لبرل ، لفافوں اور اسٹیبلشمنٹ کی چیخیں حکومت پہ نکلتی ہیں۔
Whats-App-Image-2020-02-24-at-19-57-58.jpg
چیز وہاں سے ہی مل سکتی ہے جہاں تلاش کی جائے۔ نون لیگ ہوتی تو خبر مختلف ہوتی۔ یہی سیاست بازی ہمیں لے ڈوبی۔ ارے صاحب! بلا امتیاز احتساب، بلا امتیاز چھاپے! اگر ہم چاہتے ہیں کہ اصلاحِ احوال ہو۔
 
Top