اردو ترجمے کے بارے میں تھوڑی اور معلومات فراہم کرسکیں گے شاکر؟ کس نے ترجمہ کیا اور کس ناشر کے شایع کیا؟جنگ اور امن پڑھا تھا اردو ترجمہ۔ اچھا ناول ہے۔
ایک بار شروع کرنے کی دیر ہے، پھر انگریزی ادب بھی اپنا عادی بنا لیتا ہے اگر ممکن ہو تو ایک اچھی سی ڈکشنری آن لائن یا ویسے سامنے ہو تو پھر زیادہ آسانی رہے گیہاں جی میں انگریزی ترجمے کے حوالے سے ہی انگریزی ادب کہہ رہا تھا یا یوں کہہ لیں انگریزی زبان میں ادب پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے ہمیں۔۔۔
ایک بار شروع کرنے کی دیر ہے، پھر انگریزی ادب بھی اپنا عادی بنا لیتا ہے اگر ممکن ہو تو ایک اچھی سی ڈکشنری آن لائن یا ویسے سامنے ہو تو پھر زیادہ آسانی رہے گی
بی اے سالِ اول میں ایک روسی ناول میں نے بھی پڑھا تھا۔ ماں۔ میکسم گورکی کا۔انگریزی نہیں میرے بھائی ، یہ روسی ادب ہے۔ ٹالسٹائی باوا کا لکھا ہوا معروف ناول ہے۔
ظاہر ہے کہ ہم لوگ روسی زبان سے واقف نہیں تو انگریزی میں پڑھنا ہوگا۔ لیکن اس ناول میں سیٹنگ ، ماحول ، تاریخ ، کردار، سب کا سب انیسویں صدی کے روس کا ہے۔
کنڈل میں بھی صفحے کاٹنے کی 'سہولت' ہے کیا؟وار اینڈ پیس کو میں نے ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے کنڈل کے لئے۔ دیکھیں کب مکمل ہوتی ہے