مطبوعہ کتاب کو برقیانے کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے

فاتح

لائبریرین
انڈیزائن سے تیار کردہ پی ڈی ایف تو سرچ ایبل ہوتی ہے۔ یہ تصویری شکل والا واقعہ کب پیش آیا؟
میرا اندازہ تھا۔ ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ بھی کورل ڈرا، السٹریٹر اور فوٹو شاپ جیسا کوئی پروگرام ہو گا۔
 
arifkarim

معطل
میرا اندازہ تھا۔ ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ بھی کورل ڈرا، السٹریٹر اور فوٹو شاپ جیسا کوئی پروگرام ہو گا۔
انڈیزائن تو متن کمپوزنگ و پبلشنگ ٹول ہے۔ اسکا السٹریٹر، کورل ڈرا و فوٹوشاپ جیسے گرافکس سافٹوئیرز سے کوئی لینا دینا نہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
یہ بتا دیں کہ ورڈ میں کر لوں، یا ان پیج میں چاہئے ہو گی؟
ویسے تو ان ڈیزائن کا آپشن بھی ہے۔
آپ چاہیں تو pandoc کو بھی آزما سکتے ہیں۔ یہ ٹول مختلف اِن پُٹ اور آؤٹ پُٹ فارمیٹس کو سپّورٹ کرتا ہے؛ مثلاً، آپ اپنی کتاب کا سارا متن مارک‌ڈاؤن میں لکھیں اور پھر pandoc کے ذریعے ورڈ، ای پب، اور اِن ڈیزائن کی ICML جنریٹ کروا لیں۔
 
بہت حیرت ہوئی کہ انڈیزائن اسباق پڑھنے کے باوجود احباب مائکروسافٹ ورڈ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ خاص کر کے جب انڈیزائن میں ۹۹۹۹ صفحات تک کو کمپوز کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اردو اسپیل چیکنگ بھی ہے۔ کتاب کے سیکشن اور ماسٹر پیج باآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔ اور بلٹ ان پی ڈی ایف اور ای پب فارمیٹ اسپورٹڈ ہے۔
ان سب فیچرز کے باوجود جگاڑو ورڈ پر کتاب کمپوز کرنا کافی عجیب سا لگا مجھے۔

یہ خیال صرف اس وجہ سے آیا کہ استادِ محترم کے پاس غالباً انڈیزائن نہ ہو، اور وہ جس طرح سے اپنی لائبریری کے لیے پبلش کرتے ہیں، ان کو مشکل نہ ہو.

ورنہ غزلوں اور نظموں کو میں ان ڈیزائن میں فارمیٹ کر چکا ہوں، اور والدِ محترم کی طرف سے پروف ریڈنگ مکمل ہونے کا منتظر ہوں. :)

اور میں نے جو پی ڈی ایف ایکسپورٹ کی ہے، وہ مکمل طور پر سرچ ایبل نہیں ہے. غالباً نستعلیق فونٹ کی وجہ سے؟
 
arifkarim

معطل
اور میں نے جو پی ڈی ایف ایکسپورٹ کی ہے، وہ مکمل طور پر سرچ ایبل نہیں ہے. غالباً نستعلیق فونٹ کی وجہ سے؟
جی پیشتر ترسیمے سرچ ایبل ہی ہوتے ہیں۔ البتہ کیریکٹر فانٹ مشکل ہے کہ انکی انکوڈنگ یونیکوڈ میں نہیں ہوتی۔
 
زیک

مسافر

تجمل حسین

محفلین
تعاون کی نیت کے لئے جزاک اللہ۔
کتاب سکینڈ فارم میں موجود نہیں ہے۔ اور ذاتی طور پر 680 صفحات سکین کرنے سے زیادہ ٹائپ کرنے میں آسانی محسوس کرتا ہوں۔
پچھلے دنوں میں دادا مرحوم کی غیر مطبوعہ غزلوں اور نظموں کو ٹائپ کرنے سے ہمت بندھ گئی ہے۔
آپ سے اس کام کی تکمیل کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔ امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ :)
موبائل سے تصویر بھی کھینچی جاسکتی ہے۔
بہت حیرت ہوئی کہ انڈیزائن اسباق پڑھنے کے باوجود احباب مائکروسافٹ ورڈ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ خاص کر کے جب انڈیزائن میں ۹۹۹۹ صفحات تک کو کمپوز کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اردو اسپیل چیکنگ بھی ہے۔ کتاب کے سیکشن اور ماسٹر پیج باآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔ اور بلٹ ان پی ڈی ایف اور ای پب فارمیٹ اسپورٹڈ ہے۔
ان سب فیچرز کے باوجود جگاڑو ورڈ پر کتاب کمپوز کرنا کافی عجیب سا لگا مجھے۔
دراصل انڈیزائن ابھی تک سی ڈیز میں عام نہیں ملتا جبکہ ایم ایس ورڈ عام ملتا ہے۔ :)
(کریکڈ ورژن) :p
میرا اندازہ تھا۔ ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ بھی کورل ڈرا، السٹریٹر اور فوٹو شاپ جیسا کوئی پروگرام ہو گا۔
سیم ہئیر
 
فاتح

لائبریرین
دراصل انڈیزائن ابھی تک سی ڈیز میں عام نہیں ملتا جبکہ ایم ایس ورڈ عام ملتا ہے۔ :)
(کریکڈ ورژن) :p
سیم ہئیر
آپ ابھی تک وہیں ہیں جہاں ہم 90 کی دہائی میں تھے، یعنی سافٹ ویئر کی کریکڈ سی ڈی خریدنے والا دور۔۔۔ اس دور کو ترک کیے بھی کم از کم 15 سال گزر گئے۔
ان ڈیزائن سمیت کسی بھی سافٹ ویئر کے کریکڈ ورژن کے لیے اب لوگ سی ڈیز نہیں خریدتے بلکہ ٹورنٹس کی سائٹس پر جاتے ہیں اور وہاں یہ تھوک کے حساب سے با سہولت دستیاب ہے۔ :)
میں نے استعمال کیوں نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں پڑی۔ میں پبلشر نہیں ہوں۔
 
تجمل حسین

محفلین
ان ڈیزائن سمیت کسی بھی سافٹ ویئر کے کریکڈ ورژن کے لیے اب لوگ سی ڈیز نہیں خریدتے بلکہ ٹورنٹس کی سائٹس پر جاتے ہیں اور وہاں یہ تھوک کے حساب سے با سہولت دستیاب ہے۔ :)
متفق۔ لیکن مسئلہ تو وہی ہے کہ اتنی محنت کون کرے انٹرنیٹ سے ڈھونڈنے کی۔ اور پھر سافٹ وئیر کے ساتھ ساتھ مفت کے جو بھانجے وائرس ملتے ہیں ان کا مسئلہ الگ۔ پھر ان بھانجوں کے لیے ایک آنٹی وائرس بھی ڈھونڈنی پڑتی ہے۔ اب بھلا اتنا سر کون کھپائے جبکہ سی ڈی مل جائے۔ :)
 
گویا سی ڈیز وائرس سے پاک ہوتی ہیں۔ ہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
کچھ نہ کچھ بچت تو ہو ہی جاتی ہے نا۔۔۔۔۔ :sneaky:
اور پھر کچھ بچت تھوڑا دماغ استعمال کرنے سے بھی ہوجاتی ہے۔ سافٹ وئیر انسٹال کرتے ہوئے احتیاط کرلیں۔ :)
انٹرنیٹ سے پائریٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے اور سی ڈیز خرید کر انسٹال کرنے میں وائرس زدہ ہونے کے حوالے سے قطعاً کوئی فرق نہیں ہوتا
 
جزاک اللہ
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک اس کام میں آپ کی مدد فرمائیں
آمین
اور ہاں اگر پیج تقسیم کر دیے جائیں تو کمپوزنگ میں آسانی رہے گی آپ کو بھی اور جو احباب اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بھی ناراض نئیں ہونگے
 
Top