تاسف مظہر کلیم انتقال فرما گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون.
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
"پاکیشیا سیکرٹ سروس" بھی آج ماتم کناں ہوگی کہ "ایکس ون" رخصت ہو گیا۔
میرے خیال میں کافی عرصہ سے عمران سیریز ناول ان کے عزیز و اقارب میں سے کوئی لکھتا تھا کیونکہ اب وہ پہلے جیسا معیار نہیں رہا
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں کافی عرصہ سے عمران سیریز ناول ان کے عزیز و اقارب میں سے کوئی لکھتا تھا کیونکہ اب وہ پہلے جیسا معیار نہیں رہا
ہو سکتا ہے لیکن میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کیونکہ کافی عرصے سے میں نے انکی عمران سیریز کے ناول پڑھے نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ہم بھی کوئی ایک دہائی سے زیادہ مرحوم کے ناولوں کے عاشق رہے ہیں۔
بعد میں جب ابن صفی کو پڑھا تو عشق وہاں منتقل ہوگیا۔

اللہ پاک مغفرت فرمائے اور معاملات میں آسانیاں فرمائے۔ آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

حسیب

محفلین
میرے خیال میں کافی عرصہ سے عمران سیریز ناول ان کے عزیز و اقارب میں سے کوئی لکھتا تھا کیونکہ اب وہ پہلے جیسا معیار نہیں رہا
شاید ظہیر احمد صاحب لکھتے تھے
کیونکہ ان کی وفات کے بعد مظہر صاحب کا کوئی نیا ناول نہیں آیا
 

سروش

محفلین
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی غریق رحمت کرے ، اور پس ماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 
آخری تدوین:
De_Glqg2_XUAE4ht_O.jpg
ایک عظیم لکھاری رخصت ہوا، اللہ جی مغفرت فرمائیں۔ آمین
 

عثمان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
غالباً اٹھارہ سال قبل ان کے ناول پڑھے۔ پھر جب یکسانیت محسوس ہونا شروع ہوئی تو چھوڑ دیا۔
اپنے ہم عصر عمران سیرز کے دیگر مصنفین کے مقابلے میں بہت بہتر مصنف تھے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحوم کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top