مظہر کلیم کی عمران سیریز؟

قسیم حیدر

محفلین
کیا کسی ویب سائٹ پر مظہر کلیم صاحب کی عمران سیریر موجود ہیںَ؟ کوئی صاحب اس بارے میں اگر مطلع کر سکیں تو ممنون ہوں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
ہماری محفل پر ابنِ صفی جو کہ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (کرنل فریدی سیریز) کے خالق ہیں، ان کے کہانیوں کی دستیابی شروع ہو رہی ہے۔ مظہر کلیم صاحب کے لئے معذرت کہ وہ میرے علم میں‌نہیں‌ہیں
 

مہوش علی

لائبریرین
مظہر کلیم کی عمران سیریز شاید کسی بھی ویب سائیٹ پر نہیں ہو گی، کیونکہ یہ کاپی رائیٹ سے آزاد نہیں ہے۔
 

دل مضطر

محفلین
اچھا صحیح

سلام،
میں سمجھا کہ یہ مظہر کلیم صاحب کی عمران سیریز ہے۔ اُن کی عمران سیریز بہت پڑھی ہے۔ ابن صفی کی عمران سیریز پہلی بار پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ کافی اچھا لکھتے ہیں۔ بلکہ میرے خیال میں تو بہت ہی اچھا لکھتے ہیں۔ مظہر کلیم صاحب والی عمران سیریز کی باتوں پر تواب ہنسی آتی ہے۔۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا صحیح

دل مضطر نے کہا:
ابن صفی کی عمران سیریز پہلی بار پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ کافی اچھا لکھتے ہیں۔ بلکہ میرے خیال میں تو بہت ہی اچھا لکھتے ہیں۔ مظہر کلیم صاحب والی عمران سیریز کی باتوں پر تواب ہنسی آتی ہے۔۔ :lol:

پسندیدگی کا شکریہ۔ ابن صفی مرحوم ہی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے خالق ہیں۔ ان کے بعد مظہر کلیم صاحب نے دوسروں‌کی نسبت اس سلسلے کوکچھ بہتر طور پر بڑھایا۔ بہرحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ آپ پڑھتے رہیئے گا :)
 

دوست

محفلین
مظہر کلیم نے عمران کو جن بنا دیا ہے۔
گولیاں لگیں تو ترچھی ہوکر لگتی ہیں۔
آدھا مشن فون پر مکمل کرلیتا ہے۔۔ہمیشہ فارمولا ہی ہوتا ہے کوئی نہ کوئی جس کو حاصل کرنا یا چھڑانا ہوتا ہے
لیکن اور کوئی اچھا لکھاری بھی نہیں۔۔۔۔ظہیر احمد نے کچھ ماہ پہلے سے عمران سیریز لکھنی شروع کی ہے وہ بھی مظہر کو ہی کاپی کرتا ہے۔ بس ایک دو کرداد نئے ڈالے تھے لیکن پھر دوبارہ سے مظہر کلیم کے کردار لے کر ایک دو ناول لکھے اس کے ناولوں میں کچھ جدت نظر آتی ہے جیسے موبائل کا استعمال وغیرہ لیکن پچھلے دو ماہ سے کوئی بھی ناول مارکیٹ میں نہیں آیا ظہیر احمد کا بھی۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
مظہر کلیم نے عمران کو جن بنا دیا ہے۔

مظہر کلیم کی چند ایک کتب کلاسیکس ہیں۔ مثال کے طور پر سفلی دنیا، تاریک دنیا وغیرہ کے سلسلے جو انہوں نے جنات اور جادوگروں کے بارے لکھے تھے یا پھر وائلڈ ٹائیگر کے دور والے ناول

لیکن اس میں‌کوئی شک نہیں کہ انہوں نے عمران کو ایک جن اور بقیہ سیکرٹ سروس کو چھوٹے چھوٹے بچے بنا کر رکھ دیاہے جو ہر بات پر ایسے منہ کھول کر حیران ہوتے ہیں اور پھر ہر کام کے لئے کٹ حجتی کرنے لگ جاتے ہیں کہ بندہ کھول کر رہ جاتا ہے

اس کے علاوہ مظہر کلیم کی کہانیوں کے جھول بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں
 

دل مضطر

محفلین
دوست نے کہا:
مظہر کلیم نے عمران کو جن بنا دیا ہے۔
گولیاں لگیں تو ترچھی ہوکر لگتی ہیں۔
آدھا مشن فون پر مکمل کرلیتا ہے۔۔ہمیشہ فارمولا ہی ہوتا ہے کوئی نہ کوئی جس کو حاصل کرنا یا چھڑانا ہوتا ہے
لیکن اور کوئی اچھا لکھاری بھی نہیں۔۔۔۔ظہیر احمد نے کچھ ماہ پہلے سے عمران سیریز لکھنی شروع کی ہے وہ بھی مظہر کو ہی کاپی کرتا ہے۔ بس ایک دو کرداد نئے ڈالے تھے لیکن پھر دوبارہ سے مظہر کلیم کے کردار لے کر ایک دو ناول لکھے اس کے ناولوں میں کچھ جدت نظر آتی ہے جیسے موبائل کا استعمال وغیرہ لیکن پچھلے دو ماہ سے کوئی بھی ناول مارکیٹ میں نہیں آیا ظہیر احمد کا بھی۔۔۔
منہ کی بات چھین لی آپ نے۔۔ :wink:
اسی لئے تو اب ہنسی آتی ہے۔ جب پڑھتے تھے اُس وقت یہ حال ہوتا تو وقت کی بچت ہوجاتی۔ :)
مظہر کلیم خود بھی ایک لفظ استعمال کرتے ہیں۔ مافوق الفطرت
اور یہ لفظ عمران کے اُوپر بالکل چسپاں کر دیا۔ کوئی توپ کا گولہ بھی ماردے تو پتہ چلتا ہے کہ یاتو بارود میں نقص تھا یا عمران نے پھرتی سے اپنے آپ کو بچا لیا۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
دوبارہ سے مظہر کلیم کے کردار لے کر ایک دو ناول لکھے اس کے ناولوں میں کچھ جدت نظر آتی ہے جیسے موبائل کا استعمال وغیرہ لیکن پچھلے دو ماہ سے کوئی بھی ناول مارکیٹ میں نہیں آیا ظہیر احمد کا بھی۔۔۔
زیادہ تر کردار ابنِ صفی مرحوم کے دور سے چل رہے ہیں، سوائے کیپٹن شکیل اور ٹائیگر (رضوان) کے کرداروں‌ کے۔۔۔ جو مظہر کلیم ایم۔ اے کی تخلیق ہیں
 

دوست

محفلین
قیصرانی رضوان نہیں عبد العلی۔۔
اور اس کے علاوہ بھی کردار ہیں۔۔۔
جوانا اور صالحہ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ہم ہندوستانی تو نہ مظہر کلیم کو جانتے ہیں نہ ظہیر احمد کو۔ ابن صفی کی مقبولیت کے دور میں ہی بہت سی سیریز کی بھرمار لگ گئ تھی جن کو مصنفین تھے ابّن صفی اور این صفی۔ لیکن پھر یہ منظر سے غائب ہو گئے۔ اور ابنِ صفی والی بات کہاں تھی ان نقلوں میں۔ مقابلہ بیکار ہی ہوگا کسی بھی دوسرے مصنف کا ابنِ صفی سے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
عمران سیریز

بھائی یہاں تو کافی لوگ عمران سیریز پڑھنے والے ہیں!!!!
ہماری ان سے واقفیت اس وجہ سے ہے کہ ہمارے ایک دوست عمران تھے وہ اسے پڑھتے تھے!!! باقی ہم نا واقف ہیں!!!
 

الف عین

لائبریرین
دوست نے کہا:
کیا اب بھی عمران سیریز لکھی جاتی ہے آپ کی طرف یا نہیں؟؟
نہیں شاکر۔ نئ کتابیں تو نہیں لکھی جا رہی ہیں۔ ڈائجیسٹس میں شاید پاکستانی کتابوں کی ہی فوٹو کاپی سے باریک باریک فانٹس میں پرانی ابنِ صفی کی کتابیں ہی دے دی جاتی ہیں۔ مکمل کتاب ۳۰۔۴۰ صفحات میں آ جاتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ بات ٪100 درست ہے کے جو بات ابن صفی کے ناولوں میں ہے وہ کسی کے بھی نہیں۔
لیکن اس سے بھی انکار نہیں کے مظہر کلیم نے بھی تمام تو نہیں لیکن کچھ شاہکار ناول لکھے ہیں۔
جن میں مجھے جو بہت پسند ہے وہ ہے

فیس آف ڈیتھ اور بلیک ڈیتھ یہ چار حصوں پر مشتمل ناول جن میں پہلے دو حصے فیس آف ڈیتھ اور بعد کے دو حصے بلیک ڈیتھ ہیں۔
یہ ایک شاہکار ناول ہے۔

اس کے علاوہ مظہر کلیم کے ناولوں میں ایک تو غلطیاں بہت ہوتی ہیں۔
عمران کو اس نے پتہ نہیں کیا بنادیا ہے کے وہ دنیا کے ہر موضوع پر کسی اتھارٹی سے بھی زیادہ معلومات رکھتا ہے۔
مارشل آرٹ میں سوائے ایک بار کے اس کو آج تک شکست نہیں ہوئی۔ اور جو ایک بار شکست ہوئی ہے وہ بھی باقائدہ کوئی فائٹ نہیں ہوئی تھی۔
بس اب مزید کیا لکھوں
 

qaral

محفلین
i used to think of mezhar kaleem as the best being a seciencs student i have always put to test the scientific information he has put in the novel and to my wonder most of them existed so mazher kaleem sure do a lot of hard work but quantity always kills quality still he quite often produces good novels particularly one with islamic background but he has made ali imran a super hero that's what most people object at but my take is all the characters nick velot james bond sharlak homes they all share the same amount of super hero qualities muzhar kaleem has just taken it into another level due to scientific progress


i think the best there was the best there is and the best there ever will be regarding imran series is ibne safi caz he is creator of such a good series and untill he was alive he never let its standard down



ishtaiq ahmad to my understanding was most worst of the all popular jasoosi writers i even laugh at his standard of writing when i was in 7th putting children to task which they are not capable is kind of ok but the kind of humour he tried to create sucks big time some people think he has written with a purpose in his mind may be he did but he has not done a good job so he neither did justice to its purpose nor to jasoosi fiction
 
Top