کاش کے ایسا ہوتا کہ محبت کا تعلق شکل سے ہوتا ، ہم کسی کا اندازہ شکل دیکھ کر نہہیں لگا سکتے۔۔
اور ویسے بھی انہوں نے غلط کیا، موبائل کے دور میں برقعوں کا سہارہ ایک عجیب حرکت ہے ، ضرور ان کی کوئی شرط وغیرہ لگی ہوگی، ورنہ ایسا رسکی کام کون کرتا ہے؟
محبت کا تعلق شکل سے نہیں ہوتا ہوگا۔ مگر محبت یہ نہیں ہوتی جو آج کل کی نوجوان نسل سمجھتی ہے۔
گلیوں کی نکڑ پہ کھڑے ہو کر لڑکیوں کو تاکنا، ان کے پیچھے جانا، اشارے بازی کرنا، بے غیرتی ہے یہ ساری ،محبت کم ہے۔
اور جب باری آتی ہے اپنی بہنوں کی تو غیرتوًں کے گنڈاسے لے کے کھڑے ہوجانا۔
اگر انسان کو کسی سے محبت سے تو وہ طریقہ اختیار کرے جس کی اجازت ہمارا مذہب ، معاشرہ اور اخلاقی روایات دیتی ہیں۔
اس طرح کا گھٹیا کام کسی بھی لڑکی کو بدنام کرنے کو کافی ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے وہ پکڑے گئے ہیں تو اس کا لڑکی پہ کوئی اثر نہیں ہوا ہوگا؟
کیا کالج انتظامیہ نے لڑکی کے گھر میں اطلاع نہیں دی ہوگی؟ اور لڑکوں کا کیا جائے گا؟ دو دن پولیس کی چھترول کے بعد گھر واپس، اور پھر وہی گھٹیا کا شروع۔
بدنام کون ہوا؟ لڑکی۔ اس لئے معاف کرئیے گا میں تو لعنت بھیجتی ہوں ایسی محبت پہ جس میں انسان کسی کی عزت کا پاس نہ رکھ پائے۔