معاشی و معاشرتی مسئلہ

شمشاد

لائبریرین
معاشی و معاشرتی مسئلہ

بیوی : آپ قربانی کا جانور کب لائیں گے؟

خاوند : بیگم، تم میری ہی قربانی کر دو۔

بیوی : گدھے کی صرف کمائی جائز ہے، قربانی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
موجودہ دور کی مہنگائی نے مار رکھا ہے۔ واقعی کیا زمانہ آ گیا ہے۔

ہمارے ایک ساتھی ہیں، ہیں تو عمر میں ہم سے خاصے بڑے، بکرا لائے اور اپنے والد صاحب کو دکھا رہے تھے۔ والد صاحب ظاہر ہے عمر رسیدہ ہیں۔ ان کے والد بتانے لگے کہ ہم ایک دفعہ بکرے لینے گئے۔ تین بکرے لیے تو ریوڑ والے نے ایک چھوٹا بکرا مفت میں ساتھ دے دیا۔

اور آجکل بکرا خریدنے کےلیے مندرجہ بالا ہی صورتحال ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں جی اس میں کیا شرعی مسئلہ ہے۔
کراچی میں کتنی گدھا گاڑیاں چلتی ہیں، جن کی کمائی وہ لوگ کھاتے ہیں۔
 

علی فاروقی

محفلین
کیوں جی اس میں کیا شرعی مسئلہ ہے۔
کراچی میں کتنی گدھا گاڑیاں چلتی ہیں، جن کی کمائی وہ لوگ کھاتے ہیں۔
بھئی وہ تو مذاق میں کہہ دیا، ویسے ہم جو لیاری کے پڑوس میں رہتے ہیں، اس علاقے میں تو پوری دو گلیاں "کھوتوں(گدھوں) والی گلی"کے نام سے مشہور ہیں، اب اندازہ لگالیں یہاں کتنی گدھا گاڑیاں چلتی ہوں گی۔
 

arifkarim

معطل
بیوی : آپ قربانی کا جانور کب لائیں گے؟

خاوند : ایک تو تمہارے سامنے کھڑا ہے، دوسرا میں کل لاؤں گا!

بیوی : جب ایک موجود ہے تو دوسرے پر پیسے خرچنے کی کیا ضرورت ہے؟
 
Top