دائم جی

محفلین
معاصر منقبت نویسی کے حوالے سے مجھے پاکستانی عہد کے منقبت نویسوں کے نام درکار ہیں۔ براہ کرم ان کے نام تجویز فرمائیے جنھوں نے باقاعدہ منقبت کہی ہو۔ چاہے وہ کسی بھی شخصیت پر ہو۔ جزاکم اللہ
 
علی وقار

محفلین
شکر گزار ہوں۔ اس مقالے سے آگاہ ہوں۔ البتہ معاصر (1970 کے بعد) منقبت نویسوں کے اسما درکار ہیں۔
شاید یہ کام ذرا مشکل ہو گا جس کے لیے جینوئن ریسرچ کی ضرورت ہے۔
مجوزہ راہِ عمل: کسی میگزین کا منقبت نمبر تلاش کریں، اگر کوئی ہو۔ معروف شعرائے کرام کے اسماء کی فہرست بنائیں۔ تلاش کریں کہ آیا انہوں نے منقبت نگاری کی ہے۔ ایسی معروف شخصیات کی بھی فہرست ترتیب دیں جن پر منقبت لکھی گئی ہو۔ فیس بک اور سوشل میڈیا پر نعت و منقبت گروپس موجود ہیں، اُن میں شمولیت اختیار کریں۔ فیس بک پر ایک گروپ ہے جس میں تیس ہزار ممبرز ہیں جو کہ اسی متعلق ہے، آپ سرچ کر کے آسانی سے تلاش کر لیں گے۔ اس طرح، اگر کوئی بڑا کتب خانہ یا پبلشرز کیٹگری/زمرہ کے حساب سے کتب ترتیب دیتے ہیں تو وہاں سے بھی آپ کو ایسی فہرست مل سکتی ہے۔
 
ایک آرٹیکل سے یہ نام ملے ہیں،
سردار نقوی، گلزار بخاری، اثر ترابی، سیف زلفی، محسن نقوی، افتخار عارف، ظفر شارب، فیض الحسن فیض، عاصی کرنالی، اقبال کاظمی، سید سبط جعفر زیدی، ڈاکٹر خیال امروہوی، حفیظ تائب، نقاش کاظمی، محشر لکھنوی، ریحان اعظمی
 
دائم جی

محفلین
شاید یہ کام ذرا مشکل ہو گا جس کے لیے جینوئن ریسرچ کی ضرورت ہے۔
مجوزہ راہِ عمل: کسی میگزین کا منقبت نمبر تلاش کریں، اگر کوئی ہو۔ معروف شعرائے کرام کے اسماء کی فہرست بنائیں۔ تلاش کریں کہ آیا انہوں نے منقبت نگاری کی ہے۔ ایسی معروف شخصیات کی بھی فہرست ترتیب دیں جن پر منقبت لکھی گئی ہو۔ فیس بک اور سوشل میڈیا پر نعت و منقبت گروپس موجود ہیں، اُن میں شمولیت اختیار کریں۔ فیس بک پر ایک گروپ ہے جس میں تیس ہزار ممبرز ہیں جو کہ اسی متعلق ہے، آپ سرچ کر کے آسانی سے تلاش کر لیں گے۔ اس طرح، اگر کوئی بڑا کتب خانہ یا پبلشرز کیٹگری/زمرہ کے حساب سے کتب ترتیب دیتے ہیں تو وہاں سے بھی آپ کو ایسی فہرست مل سکتی ہے۔
تفصیل سے جواب عنایت کرنے کا شکریہ 🥰
 
Top