معاونت درکار ہے

مزید تفصیلات بتائیں۔ کیا اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں؟ فری ہوسٹنگ پر یا خود کا ڈومین ہے یا لینا چاہتے ہیں‌آپ؟
 

ابن بطوطہ

محفلین
اردو ٹیک پر بنانے کی خواہش ہے اس سلسلے میں اگر آپ معاونت فرمائیں تو اللہ آپ کو اس کا بہترین اجز عطاء فرمانے والا ہے
 
پھر کیا مسئلہ ہے وہاں تو سب کچھ بنا بنایا ہے۔ آپ رجسٹر کریں اور شروع ہو جائیں۔ اس کے بعد تھیم وغٰرہ تو کبھی بھی تبدیل کر سکیں‌ گے۔ آپ چاہیں‌ تو ڈیفالٹ‌ ٹیمپلیٹ‌ سے شروعات کر دکتے ہی۔ اس کے علاوہ کوئی دقت ہے تو ضرور حخم کیجئے گا۔
 

ابن بطوطہ

محفلین
نہیں اصل میں یہیں‌محفل پر مجھے ایک تھریڈ نظر آیا تھا برادر نبیل کا جس میں اُنہوں نے اسٹیپ بائی اسٹیپ سکھایا تھا
 

باسم

محفلین
بھائی انہوں نے تو تھیم کو اردو میں کرنے کا طریقہ بتایا ہے
بلاگنگ شروع کرنے کیلیے تھیم پہلی ضرورت نہیں بلاگنگ سافٹ ویئر ہے یا اکاؤنٹ ہے جو آپ اردو ٹیک پر یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
جبکہ اردو ٹیک پر بہت سے تھیم بنے ہوئے ہیں اگر ان میں‌ سے کوئی بھی پسند نہ آئے تو پھر تھیم کا سوچیے گا ابھی نہیں
اور ہاں اردو ٹیک کے بلاگران سے درخواست ہے کہ اس لنک کو اپنے بلاگ پر "اپنا بلاگ حاصل کیجیے" یا اس کے علاوہ کسی عنوان سے لگا دیں میں بھی لگا لیتا ہوں تاکہ نئے لوگوں کیلیے آسانی ہو۔
 

ابن بطوطہ

محفلین
شکریہ برادر باسم دیئے گئے لنک پر اکاونٹ بنانے کے بعد تھیم کا لنک مہیا کرسکتے ہیں اور اگر ہوسکے تو مجھے تھوڑی سی گائیڈ لائن بھی درکار ہے کہ کے کس طرح سے ہم انڈیکس باکس بنائیں گے اور کس طرح سے تحریریں لگائیں گے کیونکہ میں بلکل صفر ہوں اس معاملے میں اُمید ہے آپ میری پریشانی سمجھ رہے ہونگے ماشاء اللہ میں نے آپ کا بلاگ دیکھا ہے اسی طرح کا میں بھی چاہ رہا ہوں کے بناوں۔
 
آپ قطعی پریشان نہ ہوں ایک بار سیٹ اپ ہو جائے تو لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو ساری چیزیں‌ از خود دکھ جائیں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ٹیک کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ وہ اردو ٹیک پر اردو بلاگ بنانے اور تھیم منتخب کرنے وغیرہ کے سلسلے میں ایک تفصیلی تحریر اس فورم پر پوسٹ کر دیں۔ اکثر اردو ٹیک کے بارے میں سپورٹ کے سوالات یہاں پوچھے جاتے ہیں، اس سے کچھ آسانی ہو جائے گی۔
 
Top