معجزات پیر صاحب

ابوشامل

محفلین
معجزہ سن کر مجھ پر رقت طاری ہو گئی ہے، کچھ کہنے کے قابل نہیں رہا۔
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=N_NctT-Ba9U[/youtube]
 

خورشیدآزاد

محفلین
واقعہ معجزہ ہے یا نہیں یہ تو بعد کی بات ہے، لیکن سامعین کی تالیاں واقعی پاکستانی معجزہ ہے جو صرف اور صرف پاکستان اور بالخصوص کراچی میں ہوتا ہے۔
 

Fari

محفلین
ایسا نہ ہو پیر صاحب کو جلال آجائے اور وہ اپنے موئکل بھیج دیں اردو محفل میں----:rolleyes:
 

سویدا

محفلین
مقرر صاحب نے اسے معجزے سے غلط تعبیر کیا
اس میں‌اتنے اعتراض‌یا تنقید کی کوئی بات نہیں‌ہے
اگر اسے وہ ذہنی ہم آہنگی ،مناسبت یا موافقت کہتے تو کوئی اعتراض‌کی گنجائش نہ ہوتی
ایسا بہت دفعہ ہوتا ہے خود میں بھی اس کا بارہا مشاہدہ کرچکا ہوں‌
مقرر صاحب کے اظہار مافی الضمیر کا مسئلہ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں‌
 

شعیب صفدر

محفلین
ہا ہا ہا :cool: :cool::cool::cool::cool:

یہ بھی دیکھئیے

یار شرم کرو!‌جو گانا پاکستان کے جھنڈے و قائداعظم کے لئے لکھا و گایا گیا اُسے تم ایک سیاسی و لسانی پارٹی اور اُس کے مفرور لیڈڑ پر لاگو کرتئ ہو کچھ عقل کو ہاتھ مارو، کہاں‌جناح‌اور کہا یہ شخص۔۔۔ آپ نے تو اوپر لگے لطیفے سے بھی بڑا لطیفہ کر دیکھایا!!‌
حد کر دی یار تم نے۔
 

dxbgraphics

محفلین
کام ہی شامت والے ہیں نا یار۔
اگر اتنا ہی دلیر ہے تو پاکستان کی سرزمین پر ایک دن آکر ہی دکھا دے ۔ بے شک دوسرے دن واپس چلا جائے۔
 

سویدا

محفلین
ایک بات ماننے والی ہے کہ ایم کیو ایم کا شعبہ نشرواشاعت کافی فعال اور سرگرم ہے
دیگر جماعتوں کی اس طرف توجہ نہیں‌ہے ابھی
 

mfdarvesh

محفلین
ایم کیو ایم بہت زیادہ منظم بھی ہے۔ جماعت اسلامی شائد اس کی سے زیادہ منظم ہوگی۔ مگر اس جماعت میں بھی بنیادی جمہوریت نہیں‌ہے
 
Top