نبیل
تکنیکی معاون
پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے وہائٹ ہاوٴس کے حکام کے ایک گروپ کو بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے تیزی سے بگڑتے ہوئے تعلقات کو بچانے کیلئے صدر اوباما کا باقاعدہ ویڈیو بیان ضروری تھا۔ اسلام آباد سے واشنگٹن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ناراضی حد کو پہنچ گئی ہے اور ضرورت ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو امریکا صورتحال پر قابو پائے۔ دوسری جانب وزارت دفاع حکام کاکہنا تھا کہ جب تک امریکی فوجی تحقیقات یہ فیصلہ نہیں کردیتیں کہ کیا غلط ہے اور کیا درست، وزارت دفاع کے سینئر حکام اوروزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی جانب سے افسوس کا اظہار کافی تھا۔ اخبار نے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ کچھ انتظامی مشیر پریشان تھے کہ اوباما کی معافی ان کی صدارتی مہم کیلئے نقصان دہ ہوگی اور ری پبلیکن کو فائدہ پہنچائے گی۔
مکمل خبر۔۔۔
مکمل خبر۔۔۔