معروف ذاکر علامہ ناصر عباس آف ملتان لاہور میں قاتلانہ حملے میں جان بحق

شمشاد

لائبریرین
معروف ذاکر علامہ ناصر عباس آف ملتان لاہور میں قاتلانہ حملے میں جان بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ابھی تھوڑی دیر پہلے پیش آیا۔

انہیں ایف سی کالج کے قریب انڈر پاس سے گزرتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

ان کا ڈرائیور منور اور ساتھی نجم الحسن حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس نے سرگرمی سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقتول شادمان میں مجلس سے خطاب کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔
 
یوسف-2

محفلین
1812.gif

اناللہ وانا الیہ راجعون
 
amirnawazkhan

محفلین
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
طالبان دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
 
قیصرانی

ابھی دیکھئے آپ کی "اصلاح" کے لئے کتنے جہادی پہنچ جائیں گے :)
 
قیصرانی حساب برابر ہوا ادھر کسی معاویہ کو کھڑکا دیا ادھر کسی شیعہ کو کھڑکا دیا ۔۔۔۔۔۔ٹائیں ٹائیں فش ۔۔۔۔۔۔ ایسا ہی ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا ۔۔۔۔اس قوم کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے ۔یہقوم اسی قابل ہے
 
Top