ادا جعفری ( 22 اگست 1924ء . 12 مارچ 2015ء )
اصل نام: عزیز جہاں
پیدائش : بدایوں
اختر شیرانی اور اثر لکھنوی سے مشورہ سخن کیا۔ ابتدا میں ادا بدایونی کے نام سے لکھتی تهیں۔
شعری مجموعوں میں "میں ساز ڈھونڈتی رہی"، "شہرِ درد"، "غزالاں تم تو واقف ہو" اور "سازِ سخن بہانہ ہے" شامل ہیں۔ کلیات "موسم موسم" کے نام سے اور خود نوشت سوانح عمری "جو رہی سو بے خبری رہی" کے نام سے شایع ہوئی۔
آدم جی ادبی انعام، تمغۂ امتیاز, صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور کمالِ فن ایوارڈ سے سرفراز ہوئیں۔