معروف عالمی جریدے میں عمران خان”مین آف دی ایئر” قرار

جاسم محمد

محفلین
معروف عالمی جریدے میں عمران خان”مین آف دی ایئر” قرار
SAMAA | Digital
Posted: Aug 23, 2020 | Last Updated: 1 hour ago

اردن کے معروف عالمی جریدے 500 مسلم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سال کا بہترین شخص قرار دیا ہے۔

اردن کے معروف عالمی جريدے 500 مسلم نے وزيراعظم پاکستان عمران خان کو مين آف دی ائير قرار دے ديا، جب کہ امريکی کانگريس کی خاتون رکن راشدہ طالب ''وومين آف دی ائير'' نامزد کی گئی ہیں۔
m500-2020-edition-cover-header-final.jpg

معروف جريدے دی مسلم 500 نے اپنی 2020 کی فہرست میں عمران خان کو مسلمان دنيا کا سب سے بڑا ليڈر قرار ديا ہے۔ جريدے نے لکھا ہے کہ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کے بعد وزارت عظمٰی تک مشکل سفر طے کيا ہے۔

حکومت کا پہلا سال عمران خان کے ليے بہت سخت تھا۔ معيشت جھٹکے کھا رہی تھی۔ احتساب اور کرپشن جيسے بڑے امتحانات نئی حکومت کے سامنے تھے۔

دی مسلم 500 کا مزید لکھنا ہے کہ عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی بڑے چيلنجز کا سامنا کيا۔ اُن کی اہم کاميابيوں ميں بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا فروغ ہے۔ جريدے نے عمران خان کے تعارف ميں کينسر اسپتال شوکت خانم پراجيکٹ کا خاص ذکر کيا ہے۔ 1992 کرکٹ ورلڈ کپ کا حوالہ بھی اس جریدے میں عمران خان کے حوالے سے شامل کيا گيا ہے۔

دا مسلم 500 ‘کے مدیر کا کہنا ہے کہ اگر یہ فہرست 1992 میں بھی شائع ہوتی تو میں پہلے نمبر پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نام تجویز کرتا۔

مفتی تقی عثمانی سرفہرست

بااثر مسلم افراد کی فہرست میں پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ دنیا کی دوسری بااثر مسلمان شخصیت ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کو قرار دیا گیا ہے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ان کے علاوہ فہرست میں سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم پانچویں، ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے نمبر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں 16 ویں ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 24 ویں اور پاکستانی عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل 36 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 42 ویں، معروف مصری فٹ بالر محمد صلاح 44 ویں اور تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر مولانا نذر الرحمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز۔ اب خانِ اعظم کو تا حیات وزیر اعظم بنا دینا چاہیے۔
عوام، اپوزیشن اور میڈیا خان صاحب کو پہلے پانچ سال تو پورے کرنے نہیں دے رہا۔ تاحیات وزیر اعظم کیسے بنا دیں؟ یہ تو محکمہ زراعت کی نظر کرم ہے جو بات اب تک بنی ہوئی ہے :)
 

بابا-جی

محفلین
عوام، اپوزیشن اور میڈیا خان صاحب کو پہلے پانچ سال تو پورے کرنے نہیں دے رہا۔ تاحیات وزیر اعظم کیسے بنا دیں؟ یہ تو محکمہ زراعت کی نظر کرم ہے جو بات اب تک بنی ہوئی ہے :)
کون سی اپوزیشن؟ کہاں کی عوام؟ چہار سُو کپتان کپتان کی صدائیں ہیں۔ اور تو اور، اصل کپتان بھی پسپا ہوتے جا رہے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عوام، اپوزیشن اور میڈیا خان صاحب کو پہلے پانچ سال تو پورے کرنے نہیں دے رہا۔ تاحیات وزیر اعظم کیسے بنا دیں؟ یہ تو محکمہ زراعت کی نظر کرم ہے جو بات اب تک بنی ہوئی ہے :)
ارے یار۔ یہ محکمہءزراعت سے حقیقت میں کیا مراد ہوتی ہے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
ارے یار۔ یہ محکمہءزراعت سے حقیقت میں کیا مراد ہوتی ہے ۔
آپ کو واقعی نہیں پتا یا جان بوجھ کر معصوم بن رہے ہیں؟ :)
وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے ’محکمہ زراعت‘ کے ذکر پر معافی مانگ لی- Geo News Urdu

ویسے اس سے مراد ملک کے وہ خفیہ ادارے ہیں جو پس پردہ رہتے ہوئے حکومتیں بناتے اور گراتے ہیں۔ یعنی ملک کے اصل حاکم یہی لوگ ہیں :)
 

جاسم محمد

محفلین
ارے یار۔ یہ محکمہءزراعت سے حقیقت میں کیا مراد ہوتی ہے ۔
پہلی بار محکمہ زراعت کا ذکر کب آیا تھا؟
۲۰۱۸ الیکشن سے قبل ن لیگ کے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کر وائی گئی تھیں۔ اس کے پیچھے بھی محکمہ زراعت ہی تھا
 
Top