تاسف معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری صاحب انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
619838-ShahTurabulHaqWeb-1475751706-541-640x480.jpg

علامہ شاہ تراب الحق قادری ملک کے بڑے عالم دین تھے، جنھیں تمام مسالک میں معتبر سمجھا جاتا ہے۔
شاہ تراب الحق قادری صاحب حیدرآباد دکن کے شہر ناند ھیڑ کے مضافاتی علاقے کلمبر میں اپنے وقت کے معروف عالم دین سید شاہ حسین قادری صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن میں حاصل کی۔ سقوط حیدر آباد کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی اور ’’دارالعلوم امجدیہ‘‘ سے دینی علوم سے بہرہ ور ہوئے۔

دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف مساجد میں خطیب کے فرائض انجام دیئے اور آخری وقت تک ’’میمن مسجد‘‘ مصلح الدین گارڈن سابقہ کھوڑی گارڈن کے خطیب رہے۔

علامہ شاہ تراب الحق قادری صاحب رکن قومی اسمبلی اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں، انھوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں اور کراچی کے بہت سے مدارس کے سرپرست اعلیٰ بھی رہے۔
علامہ شاہ تراب الحق قادری صاحب کی نماز جنازہ معروف دینی ادارے دالعلوم امجدیہ میں ادا کی جائے گی۔
 

الشفاء

لائبریرین
موت العالِم موت العالَم۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ عزوجل شاہ صاحب کو غریق رحمت و مغفرت فرمائے۔ آمین۔۔۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اپنا رحم فرمائیں. آمین!
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اپنا رحم فرمائیں. آمین!
آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top