حسن محمود جماعتی
محفلین
ایک جید عالم دین جنہوں نے فتوی فیکٹری کی بجائے ساری عمر دین کی تعلیم دی۔ بھاری آواز اور حیدرآبادی لہجہ میں ٹھہراؤ کے ساتھ بہت خوبصورت بیان فرماتے تھے۔ رکن قومی اسمبلی اور رؤیت ہلال کمیٹی رہنے کے باوجود شاید بہت زیادہ مشہور نہیں تھے لیکن علمی حلقوں میں ایک معتبر شخصیت کے اعتبار سے جانے جاتے تھے۔ انتشاری بیانات نہیں دیے شاید اسی وجہ سے چھپ کر رہے۔ مزید ذیل کے روابط میں آپ ان کے متعلق بہتر جان پائیں گے۔اگر ان کے علمی کاموں کا ذکر مل سکے تو شئر کریں
مختصر تعارف اور کتب کی تفصیلات
خطبات، بیانات اور کتب