معزول ججوں کی بحالی 12 مئی کو

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق 2 نومبر 2007 کو غیر آئینی اقدام کے نتیجے میں معزول کیے گئے جج صاحبان کو 12 مئی کو ایک قرارداد کے ذریعے بحال کر دیا جائے گا۔



مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ تین نومبر کو معزول کیے جانے والے تمام جج صاحبان بارہ مئی کو قومی اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے بحال ہو جائیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کو عدلیہ کے بارے میں فیصلوں سے آگاہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کے بعد اسی دن ایک نوٹیفِکیشن جاری کیا جائے گا جس کے تحت غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر برطرف کیے گئے تمام جج بحال ہو جائیں گے۔​


اور

پاکستانی وکلاء کی معزول ججوں کی بحالی کی تحریک کے اہم رہنما منیر اے ملک نے حکمران اتحاد کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ ججوں کی بحالی کے لیے قرارداد بارہ مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کر دی جائے گی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک مثبت قدم ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، ہمیں خوشی ہے کہ دیر آید درست آید‘۔انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک قرارداد کا مسودہ ہمارے پاس نہیں ہے لیکن یہ ہے کہ ججز قرارداد کے ذریعے بحال ہوں گے اور اس کے بعد انتظامی حکم نامہ جاری ہوگا، یہی ہماری جدوجہد کا مقصد تھا‘۔​


مکل خبر پڑھیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
12 مئی کی تاریخ خاصی معنی خیز سی لگ رہی ہے۔ گزشتہ سال 12 مئی کو تو کراچی میں لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا تھا۔ اس مرتبہ شاید ٹرپل ون بریگیڈ کو حرکت میں آنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ ;)
اپنے ہی ملک کو فتح کرنے کے لیے صرف چار جیپوں اور چار ٹرکوں پر مشتل بٹالین کی ضرورت ہوتی ہے اور منتخب حکومت فارغ۔
دیکھتے ہیں کہ جناب صدر اور فوج عدلیہ کی بحالی کو کیسے ہضم کر پاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ توقع تھی، صدر کے کیمپ میں تھر تھلی مچ گئی ہے۔ لگتا ہے کہ غلام اسحاق خان والا ڈرامہ دوبارہ دکھایا جانے والا ہے۔

حوالہ: روزنامہ جنگ (2 مئی 2008 )

up89.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ ہی خیر کرئے کہ 12 مئی کو کوئی برا دن نہ دیکھنا پڑے۔ ڈیڑھ سو سال پہلے 12 مئی کو ہی مغلوں کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا،
 

دوست

محفلین
مشرف کے ہونے سے ملکی حالت کی بہتری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ اصول اور انصاف کی بات ہے۔ آٹے، بجلی کا مسئلہ اپنی جگہ اور یہ اپنی جگہ۔ اب اگر کھانے کو نہیں ملتا تو حق کے لیے بولنا بھی چھوڑ دیں؟
 

باسم

محفلین
نواز لیگ کو کھڈے لائن لگانے کی تیاریاں
مسلم لیگ(ق) کی قیادت میں تبدیلی کے اشارے
اسلام آباد . . . صدر پرویز مشرف ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے دوران مسلم لیگ کی قیادت میں تبدیلی پر مشاورت کی گئی ہے۔جیونیوز کے ذرائع کے مطابق آرمی کیمپ آفس راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں ججز کی بحالی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزمسلم لیگ ق کی قیادت میں تبدیلی کاامکان ہے۔ مسلم لیگ ق کی قیادت کیلئے پیر پگارا اور حامد ناصر چٹھہ کے ناموں پر غور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے بھی صدر پرویز کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پیر پگارا کومتحدہ مسلم لیگ کا سربراہ بنایا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایسا کرنے کی بظاہر وجہ یہ ہے ق لیگ سے (کچھ اور مثلا "چ" ;) ) لیگ بنادی جائے تاکہ زرداری کا اس ق لیگ سے اتحاد لازم نہ آئے جسے قاتل کہا تھا اور پی پی پی، (۔۔) لیگ، ایم کیو ایم، اے این پی وغیرہ مل کر حکومت ٹوٹل پورا کرلیں اور افتخار کے ہمنوا باہر
"بڑوں" کا حکم شاید یوں ہے۔
 

زینب

محفلین
زرداری کی ڈیل ہوئی ہے مشرف سے وہ ججز بحال نہیں ہونے دے گا اپ 12 مئی کو بھی بےنمازیوں والے کوئی بہانے لے اے گا جب کہ پہلے مری میں سب کچھ تہہ ہو چکا تھا کے کیسے ججز بحال ہوں‌گے تو پھر سے نئی میٹنگز کیوں کرنی پڑیں۔۔۔۔۔

آٹا سستا کرنے سے یا بجلی کا بحران حل کرنے سے ججز کا کچھ لینا دینا نہیں ہے یہ کام حکومت کا ہے ججز کا کام انصاف فراہم کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اب وہ گندم بونے آٹا بیچنے یا ڈیم بنانے سے تو رہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخر سیاست بھی تو کرنی ہے، لوگوں کو مصروف بھی تو رکھنا ہے۔ تو یہ بیان بازیاں اور سیاسی قلابازیاں یہ سب جاری رہے گا۔
 
Top