کہتے ہیںکہ دنیا میں جب بھی کسی ملک نے دوسرے ملک پر حملہ کیا تو وہاں پر بمباری ضرور کی،
یہی وجہ ہے کہ فوجی و دفاعی اعتبار سے بم کی بہت اہمیت ہے۔ بموں کی کئی اقسام ہیں، مثلاً ٹائم بم، کلسٹر بم، ایٹم بم، ہایئڈروجن بم، نائٹروجن بم وغیرہ وغیرہ،،،،،
لیکن ایک بم اپنی نوعیت کا بڑا انوکھا بم ہے، اور یہ خالصتاً ہمارا اپنا بنایا ہوا ہے،
اس کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ کوئی بھی فوراً دارِفانی سے کوچ نہیں کرتا بلکہ آہستہ آہستہ بم کے اثر سے نیم پاگل، پورا پاگل یا پھر بد حواس ہو کر اول فول حرکتیں کرنے لگتا ہے۔
ہے نا معصوم بم
جی تو جناب میں بات کر رہا ہوں پیٹرول بم کی،
ہمارے ہاں، ہر مہینے کے بعد یہ بم عوام پر پھینکا جاتا ہے، سب سے پہلے اس کا اثر پیٹرول پمپ والوں پر ہوتا ہے، اسکے بعد درجہ بہ درجہ موٹر سائکل سوار، کار سوار، اور ہر طرح کے شاہ سوار اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
ایک صاحب کو جب پتہ چلا کہ پیٹرول کی قیمت 76روپے ہو گئی ہے تو جناب فرمانے لگے"میرے پاس کونسی گاڑی ہے"
یہ تو بعد میںمعلوم ہوگا کے، پیٹرول بم کہاں کہاں سے اور کیسے کیسے اثر انداز ہوتا ہے،
ایک صاحب نے فوراً انٹر نیٹ پر بجلی سے چلنے والی سائکل تلاش کرنی شروع کردی، اور قیمت دیکھ کر خود بخود خاموش ہوگئے۔
ہمارے ہاں ایک دودھ والا روزانہ دودھ دینے آتا ہے، تیل کی قیمتوں کے بڑھتے ہی اس نے بھی دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،
"جناب دودھ اب 42روپے ملے گا"
میں نے آدھی کھلی آنکھوں کو تقریباً پھاڑتے ہوئے پوچھا بھائی کیوں کوئی خاص بات ہے، بولا آپکو نہیں پتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، میں نے استفسار کیا تو پھر، کہنے لگا جی، اب کھل چوکر کا بھاو بھی بڑھ جائے گا،اور بھینس کا مزاج آپ جانتے ہیںبغیر کھل چوکر کے دودھ نہیںدیتی، اس لئے اب دودھ پرانے ریٹ پر نہیںملے گا،
اور تو اور، گنے کی گنڈیراں لینے گیا تو دو دن پہلے 35روپے کلو تھیں اب جو بھاو پوچھا تو کانوں پہ یقین نہیںآیا کہ 50 روپے کلو ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں"
ایک بات کی سمجھ مجھے نہیں آتی اگر کسی کے پاس اسکا جواب ہوتو بتائے، تیل پیدا ہوتا ہے عرب میںلیکن جب تیل کی قیمت نیویارک میں بڑھتی ہے تو پوری دنیا میںتیل مہنگا کیوںہوتا ہے؟
میرا خیال ہے کہ اب ہمیں ،
بجلی، آٹے، پانی، اور پیٹرول کے بحران سے خود ہی نمٹنا پڑے گا،
آئیںمل کر کوئ دوسرا راستہ تلاش کریں، کب تک بم کھاتے رہیںگے۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------