میں اب تک اس دھاگے کو دیکھ نہیں سکا تھا کیونکہ جن دنوں میں یہاں فعالیت زیادہ تھی میں ہسپتال میں تھا بہر حال ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ اردو محفل پر ماڈریشن شروع کرنے کی صرف یہی وجہ نہیں جو عارف کریم صاحب سمجھ رہے ہیں ۔جب میں نے 5 سال قبل اردو محفل جائن کی تھی تو اسکی شرائط و ضوابط میں صاف لکھا تھا کہ اردو محفل مذہب سے بالا تر ہے اور یہاں ہر اردو دان چاہے وہ دہریہ ہی کیوں نہ ہو رجسٹر ہو سکتا ہے۔ محفل کے شروع کے سالوں میں یہاں کوئی بھی سیکشن ماڈریٹڈ نہیں تھا۔ پھر یہاں آہستہ آہستہ اسلامی کیبورڈ جہادیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا اور مختلف اسلامی عقائد کی مسلسل جنگ کی وجہ سے مختلف سیکشنز ماڈریشن کے تحت آگئے۔ آج جو محفل کا حال ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے۔