معلومات برائے : لوکل ہوسٹ پر ڈاؤن لوڈ انجن قائم کرنا

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

میں‌ اپنے لوکل ہوسٹ ہو ڈاؤن لوڈ انجن بنانا چاہتا ہوں جس میں سب یوزرز فائل اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کر سکیں کیا اس سلسلے میں کوئی رکن میری مدد کر سکتا ہے ۔
محترم مکی بھائی کا ڈاؤن لوڈ انجن میں نے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے لیا تھا لیکن اس میں دوران انسٹالیشن ایرر آ رہا ہے جس نے بارے میں بابائے اردو ثانی نبیل نے کہا تھا کہ یہ شاید سوفٹ وئیر کا مسئلہ ہے انسٹالیشن سے اس کا کوئی تعلق نہیں‌ ہے
لہذٰا ان کسی اور انجن سے کام چلانا پڑے گا ۔
لیکن باوجود تلاش کے میں ناکام رہا ہوں تو یہاں‌ چلا آیا کہ ایک سے بھلے تین

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاؤنلوڈ انجن صحیح کام نہیں کرتا۔
اس کی جگہ paFileDB استعمال کرکے دیکھیں۔ میں نے اسے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے دیکھا ہے اور یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم جنابِ نبیل

جناب اسٹالیشن شروع کرنے پر پہلے
Please remove the install directory to use paFileDB!
انسٹال ڈائریکٹری کو ختم کرنے پر
Please remove the upgrade directory to use paFileDB!
اور آخری میں‌ یہ ایرر آ رہا ہے
paFileDB Error

paFIleDB encountered an error while running a database query and is unable to continue.

For technical assistance, please visit The PHP Arena support page.
mysql error: [1045: Access denied for user 'username'@'localhost' (using password: YES)] in CONNECT(localhost, '****', '****', pafiledb)

اب کیا کرنا ہو گا :confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ پہلے اس کی انسٹالیشن کی ہدایات پڑھ لیں جو کہ آپ کو install_guide.html فائل میں مل جائیں گی۔ سب سے پہلے config.php فائل ایڈٹ کرکے اس میں ڈیٹابیس کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد اپنے براؤزر کے ذریعے paFileDB کی install فولڈر میں جائیں، اس طرح انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔ انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد install اور upgrade فولڈر ختم کر دیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
سب سے پہلے config.php فائل ایڈٹ کرکے اس میں ڈیٹابیس کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

السلام علیکم

جنابِ نبیل میں باوجود کوشش کے config.php کو ایڈٹ نہیں‌ کر پا رہا :(
یعنی میرا مسئلہ ابھی تک برقرار ہے میں‌ فائل کو اٹیچ کر رہا ہوں اگر فرصت میسر ہو تو برائے کرم اس کو ایڈٹ کر دیجیئے گا میں محفل سے لیا گیا اردو ویب سرور استعمال کر رہا ہوں جس کے بار میں آپ جانتے ہی ہیں

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فائل ایڈٹ‌ کرنے میں آپ کو کیا مسئلہ لاحق ہو رہا ہے؟
میرے پاس config.php فائل اس طرح نظر آ رہی ہے:

/* Database driver to use. Any ADOdb driver can be used, however, only mysql and mysqli have been tested and included with paFileDB. If you don't know what to put here, you should leave it as mysql */
$dbDriver = "mysql";

/* Database server to connect to. */
$dbServer = "localhost";

/* Username to use to connect to the database. */
$dbUser = "root";

/* Password for the above username. */
$dbPass = "root";

/* The name of the database to use. */
$dbName = "dload";

یہاں ڈیٹابیس کے نام کی جگہ اپنی ڈیٹابیس کا نام شامل کر لیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
نہیں جناب کام نہیں‌ کر رہا
میں‌ config.php کو اس لوکیشن سے ایڈٹ کر رہا ہوں‌ کیا اسی کو کرنا ہے
\pafiledb_36\upload\includes\config.php
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ upload فولڈر کو براہ راست لوکل ہوسٹ کی روٹ میں رکھیں۔ بہتر ہوگا کہ اس کا نام بدل کر کچھ اور جیسے کہ pafiledb رکھ دیں۔ اس کے بعد انسٹال کرکے دیکھیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
آپ upload فولڈر کو براہ راست لوکل ہوسٹ کی روٹ میں رکھیں۔ بہتر ہوگا کہ اس کا نام بدل کر کچھ اور جیسے کہ pafiledb رکھ دیں۔ اس کے بعد انسٹال کرکے دیکھیں۔
جناب نام تبدیل کر کے بھی دیکھا ہے لیکن کام نہیں بن رہا :(

اب جناب شاکر کا بتایا ہوا ڈاؤن لوڈ سنٹر چیک کرتا ہے
 

terminator

محفلین
بھائی جان جب براؤزر کے ذریعے install folder mein جارہے تو یے اراہا ہے۔
Please remove the install directory to use paFileDB!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بھائی جان جب براؤزر کے ذریعے install folder mein جارہے تو یے اراہا ہے۔
Please remove the install directory to use paFileDB!

بھائی جی
آپ براہ راست اپنے براٶزر کے ذریعہ
localhost/paFileDB/install/index.php
کو طلب کریں امید ہے کہ اس ایرر کی بجائے انسٹالیشن شروع ہو جائے گی
 

دوست

محفلین
آپ نے انسٹالیشن ڈائرکٹری اڑا دی ہے؟ اگر نہیں اڑائی تو اس کی درخواست پر عمل کرکے دیکھ لیجیے شاید افاقہ ہو۔
 
Top