مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بناکر ووٹ کی عزت کو برباد کیا گیا، خورشید شاہ

جان

محفلین
یہ نون لیگ کا بیانیہ ہے۔ اسکا رد خود سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کیا ہے:
میں نے سارا تفصیلی فیصلہ حرف بہ حرف پڑھا ہے اس لیے آپ سے مودبانہ گزارش ہے خان صاحب کی اندھی محبت اور بغض نواز شریف میں قانون کے غلط استعمال کو صحیح تصور نہ کریں۔ کرپشن کا الزام ہے ثابت کریں۔ اسٹیبلشمنٹ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر وہ تو ثابت کر نہیں پائی اور ہر آئے روز واجد ضیا نیب میں اپنی نا اہلی کا اعتراف کرتا ہے۔ مجھے کسی سیاسی لیڈر سے محبت نہیں لیکن آئین پاکستان کا احترام سیاسی جماعتوں سمیت عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پہ بھی لازم ہے۔ مشرف اور اس سے قبل آمروں نے کس قانون کے تحت پاکستان پہ قبضہ کیا تھا؟ ان پہ آئین پاکستان لاگو نہیں ہوتا؟ خدارا قانون کا صحیح اور بلاتفریق استعمال کریں۔ ہمیں اپنے سب دفاعی اداروں سے بلاشبہ محبت ہے لیکن ان کی سیاست میں مداخلت کی کسی صورت بھی تائید نہیں کی جا سکتی۔
 
جان

محفلین
یہ شق جمہوری حکومتوں میں بھی جوں کی توں قائم رہی۔ ماضی میں نواز شریف کو واضح اکثریت کے باوجود ان متنازع شقوں کو آئین سے حذف کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا جبکہ پیپلز پارٹی اسکی حمایت بھی کر رہی تھی؟ اپنی تمام تر غلطیاں دوسروں کے سر کر دینا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔
ہاہاہاہاہا۔ اب آپ سے کیا کہا جائے۔ شاہ جی کیا ایک غلطی کی وضاحت دوسری غلطی سے دی جا سکتی ہے؟ اگر نواز شریف نے ان متنازع شقوں کو ختم نہ کر کے غلطی کی تو کیا اعلیٰ عدلیہ نے اس کا "صحیح اور بلا تفریق" استعمال کر کے انصاف کے تقاضے پورے کر دیے؟ نواز شریف کی غلطی اپنی جگہ ہے اور آئین کا غلط اور تعصبانہ استعمال اپنی جگہ ہے۔ خان صاحب عوام کی طاقت سے تو آ نہ سکے اب ان کے لیے ساری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہو کر راستہ خالی کرنے کی دن رات کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ہر بندے کو نظر آ رہا ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
میں نے سارا تفصیلی فیصلہ حرف بہ حرف پڑھا ہے
پھر یہ بھی معلوم ہوگا کہ نا اہلی اقامہ کے علاوہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ہوئی ہے۔ کرپشن ثانوی ایشو ہے جو سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ نیب میں ثابت ہوگی۔ اسی لئے کرپشن کیسز نیب کے سپرد کیے گئے ہیں۔ انکا فیصلہ آنے سے قبل ہی شور کیوں مچا رہے ہیں کہ کچھ ثابت نہیں ہوا؟
 
شاہد شاہ

محفلین
ہر بندے کو نہیں صرف نون لیگیوں کو نظر آرہا ہے کیونکہ ماضی میں خود انکے نا اہل تا حیات قائد اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں آتے رہے ہیں۔ وہ ٹھیک تھا البتہ اگر اب مبینہ طور پر یہی کام خان صاحب کیلئے ہو رہا ہے تو غلط ہے۔
پہلے اپنا ماضی صاف کریں پھر دوسروں پر انگلیاں اٹھائیں۔ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے زور پر اقتدار میں آ بھی گیا تو اسکا انجام نواز شریف والا ہی ہوگا۔ پھر فکر کس بات کی ہے؟

خان صاحب عوام کی طاقت سے تو آ نہ سکے اب ان کے لیے ساری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہو کر راستہ خالی کرنے کی دن رات کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ہر بندے کو نظر آ رہا ہے۔
 
جان

محفلین
پھر یہ بھی معلوم ہوگا کہ نا اہلی اقامہ کے علاوہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ہوئی ہے۔ کرپشن ثانوی ایشو ہے جو سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ نیب میں ثابت ہوگی۔ اسی لئے کرپشن کیسز نیب کے سپرد کیے گئے ہیں۔ انکا فیصلہ آنے سے قبل ہی شور کیوں مچا رہے ہیں کہ کچھ ثابت نہیں ہوا؟
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے نواز شریف نہ ہی میرا لیڈر ہے اور نہ میں ن لیگی ہوں۔ آپ غیر جانبدار ہو کر وقت نکال کر روزانہ کی نیب کی ہیرنگز سن لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے۔ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف معصوم ہے یا چور نہیں ہے لیکن اس پہ چوری کا الزام جب ثابت ہو جائے تب بات کریں لیکن پوری تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پہ یہ مشہور کیا ہوا ہے کہ پانامہ کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ چور ہے۔ حالانکہ اس فیصلے میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ پھر وہی بات کیس پانامہ اور فیصلہ ڈرامہ۔ کہتے ہیں جھوٹ اتنا بولو کہ لوگ اسے سچ سمجھنا شروع کر دیں۔ شور تو تحریک انصاف مچا رہی ہے تاکہ عوام کو غلط بیانی کے ذریعے گمراہ کیا جا سکے۔
اب آتے ہیں غلط دستاویزات کے معاملے پہ تو بتلائیے کہ ان سے صادق اور امین کی شق کا کیا تعلق ہے؟
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
ہر بندے کو نہیں صرف نون لیگیوں کو نظر آرہا ہے کیونکہ ماضی میں خود انکے نا اہل تا حیات قائد اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں آتے رہے ہیں۔ وہ ٹھیک تھا البتہ اگر اب مبینہ طور پر یہی کام خان صاحب کیلئے ہو رہا ہے تو غلط ہے۔
پہلے اپنا ماضی صاف کریں پھر دوسروں پر انگلیاں اٹھائیں۔ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے زور پر اقتدار میں آ بھی گیا تو اسکا انجام نواز شریف والا ہی ہوگا۔ پھر فکر کس بات کی ہے؟
اس کا جواب میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔ آپ مجھے ن لیگی ثابت کرنے پہ زور نہ دیں بلکہ بات سمجھنے کی کوشش کریں تو زیادہ مشکل نہیں۔
خان صاحب کا انجام وہی ہونا ہے جو بھٹو کا ہوا اور جو اب نواز شریف کا ہونے جا رہا ہے۔

کیا ایک غلطی کی وضاحت دوسری غلطی سے دی جا سکتی ہے؟

ضیاءالحق نوازشریف کو اٹھا کر اوپر لے آئے، عمران خان

پاشا، مشرف، راحیل، ثاقب، باجوہ۔۔۔۔۔۔عمران خان کو اٹھا اٹھا کر تھک گئے لیکن یہ ہے کہ اوپر آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ :heehee:
 
شاہد شاہ

محفلین
نواز شریف اور مریم کے وکلا کی ایکطرفہ کاروائی کو آپ غیرجانبدارنہ ہیرنگ سمجھتے ہیں؟ ابھی نیب کے وکیل نے مریم ، کیپٹن صفدر اور نواز شریف کے وکیل سے پوچھ گچھ شروع بھی نہیں کی۔ جبکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے نیب عدالت سے ابھی تک فراری ہیں۔ یہ کیسا دودھ کا دودھ اور پانی ہے؟
آپ غیر جانبدار ہو کر وقت نکال کر روزانہ کی نیب کی ہیرنگز سن لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے۔
 
جان

محفلین
نواز شریف اور مریم کے وکلا کی ایکطرفہ کاروائی کو آپ غیرجانبدارنہ ہیرنگ سمجھتے ہیں؟ ابھی نیب کے وکیل نے مریم ، کیپٹن صفدر اور نواز شریف کے وکیل سے پوچھ گچھ شروع بھی نہیں کی۔ جبکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے نیب عدالت سے ابھی تک فراری ہیں۔ یہ کیسا دودھ کا دودھ اور پانی ہے؟
میرے خیال سے بحث کو طول دینے کا کوئی فائدہ نہیں کیس مکمل ہو جائے پھر اس پہ بات کریں گے۔
 
نواز شریف اور مریم کے وکلا کی ایکطرفہ کاروائی کو آپ غیرجانبدارنہ ہیرنگ سمجھتے ہیں؟ ابھی نیب کے وکیل نے مریم ، کیپٹن صفدر اور نواز شریف کے وکیل سے پوچھ گچھ شروع بھی نہیں کی۔ جبکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے نیب عدالت سے ابھی تک فراری ہیں۔ یہ کیسا دودھ کا دودھ اور پانی ہے؟
ہیں.........
یہ نیب کے وکیل....... مخالف پارٹی کے وکیلوں سے بهی پوچھ گچھ کرتے ہیں؟
 
شاہد شاہ

محفلین
کیا نواز شریف اور مریم کے وکلا مخالف پارٹی کے نہیں ہیں جو دس روز سے زائد نیب کے گواہان سے پوچھ گچھ کی ہے؟ اتنا وقت اگر نیب کے وکلا کو بھی مل جائے تو سارا سچ باہر آجائے گا۔
ہیں.........
یہ نیب کے وکیل....... مخالف پارٹی کے وکیلوں سے بهی پوچھ گچھ کرتے ہیں؟
 
Top