مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
راولپنڈی: اہل سنت و الجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) راولپنڈی چیپٹر کے سابق صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کو مذہبی منافرت پھیلانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ہے.
واضح رہے کہ رواں برس پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مفتی تنویر عالم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 9 کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا تھا، تاہم عدالت نے مفتی تنویر کی ضمانت منظور کرلی تھی.
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران جج آصف مجید اعوان نے مفتی تنویر عالم پر الزامات ثابت ہونے پر انھیں 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی.
جس کے بعد اے ایس ڈبلیو جے کے ضمانت پر رِہا رہنما مفتی تنویر عالم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) سے تشکیل پانے والی تنظیم اہل سنت والجماعت پر فروری 2012 میں پابندی لگا دی گئی تھی۔
تاہم پابندی کے باوجود ملک میں اے ایس ڈبلیو جے کی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ تنظیم وقتاً فوقتاً مختلف شہروں میں مذہبی کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1027530
 

x boy

محفلین
یہ تو اچھا کام ہوگیا،،،
راولپنڈی میں کلاشنکوف سے لیس گمراہ لوگوں نے مدرسے اور مسجد میں گھس کر معصوم لوگوں کی جانیں لیں انکا کیا بنا۔
ان دہشت گردوں کو پکڑا ہے یانہیں،، پکڑا ہے تو پھانسی کب دی جائیگی،، مجھے انتظار ہے۔
 
اسلام رحمت اور درگزر کا دین ہے .اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں، نفرت پھیلانے سے سوسائٹی میں تفرقہ و انتشار پیدا ہو تا ہے جو اسلام کی روح کے منافی ہے۔ شرانگیز تقریریں سوسائٹی کے ماحول کو پرا گندہ کرتی ہیں اور لوگوں کو لاقانونیت کی طرف مائل کرتی اور اکساتی ہیں جو کہ معاشرہ کے پر امن ماحول لئے مضر ہیں۔اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے، اسلام مذاہب کا احترام کرتا ہے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقے سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام برداشت اور صبر و تحمل کا مذہب ہے، اس میں تو کسی بھی انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔مذہب کے نام پرکسی مسلمان کا قتل کسی طور جائز نہیں اور یہ اسلام کی روح کے خلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتی تنویر عالم فاروقی کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
https://awazepakistan.wordpress.com

 
Top