محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
جامعہ دارالعلوم کراچی کے سرپرست اعلیٰ جناب مفتی رفیع عثمانی صاحب دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔ اللہ پاک ان کی آنے والے تمام منازل کو آسان اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
سب بھائیوں نے ماشاءاللہ اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔مفتی رفیع عثمانیؒ، مفتی تقی عثمانی صاحب ، مولانا ولی رازی، محمد ذکی کیفی
انا للہ و انا الیہ راجعون۔جامعہ دارالعلوم کراچی کے سرپرست اعلیٰ جناب مفتی رفیع عثمانی صاحب دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔ اللہ پاک ان کی آنے والے تمام منازل کو آسان اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
یہ خاندان ہی علمی وادبی خاندان ہے۔ مفتی شفیع علیہ الرحمہ کا پورا خاندان پاکستان ہجرت کر آیا ۔۔ لیکن خاندان کے جو لوگ ابھی بھارت کے دیوبند میں ہیں، وہ بھی ماشاءاللہ اہل علم ہیں۔ دیوبند کی مشہور درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مفتی خورشید عالم صاحب بھی انہی کے خاندان سے تھے ، جن کا انتقال 2011 میں ہوا تھا ۔۔ مفتی خورشید عالم صاحب علیہ الرحمہ کے دونوں صاحبزادے بھی جید عالم دین ہیں۔دارالعلوم وقف دیوبند میں درس نظامی کی مشہور کتابیں طحاوی شریف ، مشکوۃ المصابیح ، ھدایہ ، وغیرہ کا درس دیتے ہیں۔ اسی طرح مفتی شفیع صاحب کے ہی خاندان نے ایک نونہال، جو کہ شیخ الحدیث مفتی خورشید عالم صاحب کے پوتے ہیں اور فی الوقت ھندوستان کی مشہور عصری جامعہ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم ہیں،نے مودی سرکار کے لائے ہوئے (سی اے اے) یعنی شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی مہینوں قیادت کی تھی۔سب بھائیوں نے ماشاءاللہ اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔
مفتی رفیع عثمانی صاحب اور مفتی تقی عثمانی صاحب کو تو خیر دنیا جانتی ہے۔ مولانا ولی رازی نے پہلی غیر منقوط سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تصنیف کی اور محمد ذکی کیفی صاحب ایک اعلیٰ پائے کے شاعر تھے ۔ آج کل سعود عثمانی شاعر بہت مشہور ہیں جو کہ ذکی کیفی مرحوم کے صاحب زادے ہیں۔