آصف،
کام کا طریقہ کار۔
مقامیانے کے منصوبوں کو ہم انٹرانس پر رکھتے ہیں۔ یہ ایک ویب سوفٹویر ہے جہاں آپ الگ الگ اسٹرنگز کے ترجمے شامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر گنوم میں کئی فائلیں ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی ایک چن لیں، جب وہ پوری ہوجائے تو آپ
نظر ثانی کمیٹی کو آگاہ کردیں۔
نظر ثانی کمیٹی آپ کے تراجم کو منظور کرسکتی ہے، ترامیم کی سفارش کرسکتی ہے، یا خود بھی آپ کے فراہم کردہ ترجمے میں ردو بدل کرسکتی ہے۔ عموما اس میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہم پہلے بھی کئی فائلیں نظر ثانی کے عمل سے گزار چکے ہیں۔
ایک فائل جب نظر ثانی سے نکل جاتی ہے تو وہ متعلقہ سوفٹویر کے لوکلائزیشن پروجیکٹ میں شمولیت کی حقدار ہوجاتی ہے۔ جیسے ہماری گنوم کی فائلیں ابنٹو اور دیگر ڈیبیان بیسڈ لینکس ڈسٹروز میں آپ کو نظر آجائیں گی۔ فی الحال تو ہم صرف گنوم پر کام کررہے ہیں مکمل ہونے پر یہ فائلیں گنوم کی اردو لنگویج بیس کا حصہ بن جائیگی۔ ہر لنکس ڈسٹرو پر یہ لینگویج پیک انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ یا اس کی الگ سے سی ڈی بنا کر تقسیم بھی کی جاسکتی ہیں مگر یہ بہت بہت بعد کی بات ہے۔
بالفرض اگر آپ اپنے ابنٹو تراجم کو آزما کر دیکھنا چاہیں کہ یہ اصل ڈیسکٹاپ کیسے دکھتے ہیں تو اسی فورم پر آپ کو ابنٹو میں اردو تراجم آزمانے کا طریقہ کار بھی مل جائیگا۔
کوآرڈینیشن کے لئے آپ اسی فورم کو استعمال کریں تو بہت فائدہ مند ہوگا۔
مہوش، اوپن آفس کی بھارتی اردو لوکلائزیشن ہوچکی ہے اور مجھے حال ہی میں کچھ ایسی ای میلز ملی ہیں کہ ان پر مزید کام ہورہا ہے۔