دوست
محفلین
کئی مہینوں کے اصرار کے بعد آخرکار آج میرے دوست نے مجھے مقتدرہ کی یہ لغت پہنچا ہی دی ہے۔ اس کے آنے پر میں بہت پرجوش تھا لیکن اب مجھے لگ رہا ہے اس کا آنا جتنا مشکل تھا اس سے زیادہ مشکل اس کو سکین کرنا ہے۔ کم از کم پانچ کلو وزن کی اس کتاب کو سکین کرنا جوئے شیر لانے سے بھی کوئی اوپر کی چیز لگ رہی ہے۔ میں نے پندرہ منٹ میں بمشکل 5 صفحے سکین کیے ہیں اور اس کی متروک ہوتی جلد کو ایک اور صدمہ بھی پہنچا چکا ہوں (مزید اکھڑ گئی ہے)۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی اب اس کا مصرف کیا ہو۔ اتنی بڑی کتاب کو سکین کرنا میرے سکینر کے بس کی بات لگ نہیں رہی۔ تو کیا کیا جائے۔ کوئی حل سوچیں۔ ورنہ یہ 2500 صفحات کی لغت بےکار جائے گی۔ اور واپس کرنا پڑے گی۔۔۔
میں بہت اداس ہورہا ہوں اس وقت۔۔
میں بہت اداس ہورہا ہوں اس وقت۔۔