ابن سعید
خادم
ہماری ننھی پری، مقدس بٹیا نے توقعات سے کہیں زیادہ سرعت دکھاتے ہوئے اتنے قلیل عرصہ میں ایک ہزار پیغامات کا ہدف ایک ہی جست میں پار کر لیا۔ جہاں ان کے بیشتر پیغامات میں گھلی ہوئی نستعلیق انگریزی کے ذائقے نے تمام محفلین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے وہیں ان کی لائبریری سیکشن میں بے مثل فعالیت کچھ کم قابل ستائش نہیں ہے۔ ہم باوجود ان کے انکار کے، ان کو لائبریری رکن بنائے جانے کی تائید کرتے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ بٹیا رانی کے دم سے محفل کی رونقوں میں جو اضافہ ہوا ہے وہ ہر نئی صبح کے ساتھ بڑھتا جائے۔ اور محفل میں ان کی دلچسپیوں کے سامان میں روز بروز اضافہ ہو۔
کیک، پھول اور دیگر لوازمات کی ذمہ داری ہم دیگر احباب پر چھوڑتے ہیں۔ محفل کی دوسری ننھی پریاں (بھیا کی جیب کے سہارے) اس کام کو بخوبی سنبھال لیں گی۔ شمشاد بھائی سے تو کوئی توقع ہے نہیں ہاں نوید بھائی کی بات اور ہے۔