انا للہ و انا الیہ راجعون
مقدس بٹیا ۔ یہ غم ایسا ہے کہ ہم ایسے لوگ کوئی ایسا لفظ نہیں تلاش کر سکے کہ اس سے دکھ کا اظہار کر سکیں یا دلاسہ دے سکیں۔ قدرت نے انسان کو جہاں اپنا خلیفہ بنا بھیجا ہے
وہاں اسے اپنی قدرت و مشیت کے طابع اور مجبور رکھا ہے کہ بہر حال ہم اس سے فرار نہیں اختیار کر سکتے یہ اللہ کا کارخانہ ہے اس میں اس ذات نے جسے بھیجا اس کے فرائض کی
ادائیگی کے بعد اسے واپس بلا لیتا ہےاللہ ہمیں اپنی مشیت اور رضا کی اتباع نصیب کرے اور اس پر استقامت ۔ ۔ آمین باری تعالی والد گرامی کی جملہ نیکیوں کو قبول و منظور فرمائے
اور لغزشوں پر اپنا پرد ہ ڈال کر مغفور کرے۔ آمین
بیٹیاں یوں بھی باپ سے قریب ہوتی ہیں یہ کیسا عجیب دکھ ہے جو ہم گزارے بغیر رہ نہیں سکتے ۔ جانے کیا بات ہے کہ یہ سطور لکھتے میں آنکھیں نم ہوگئیں ۔ شاید قدرت نے اسی
احسا س کو انسان کا نام دیا ہے ۔ ۔ یا شاید ہم اپنے بچھڑے ہوئوں کو یاد کر کے لاشعوری طور پر رو پڑتے ہیں۔ ۔ آپ حوصلہ کیجے ۔۔۔ باری تعالی صبر ایوبی و یعقوبی عطا فرمائے آمین۔