5:38
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُواْ أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا نَكَالاً مِّنَ اللّهِ وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
اور چوری کرنے والا (مرد) اور چوری کرنے والی (عورت) سو دونوں کے ہاتھ پر کاٹ لگا دو اس (جرم) کی پاداش میں جو انہوں نے کمایا ہے۔ (یہ) اﷲ کی طرف سے عبرت ناک سزا (ہے)، اور اﷲ بڑا غالب ہے بڑی حکمت والا ہے
ہاتھ پر کاٹ لگانے کا ثبوت ، سورۃ الیوسف آیت نمبر 31 میں ملاحظہ فرمائیے اور بتائیے کہ کیا ان عورتوں نے ہاتھ کاٹ کر الگ کرلئے تھے؟
فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَأَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَّكَأً وَآتَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِّنْهُنَّ سِكِّينًا وَقَالَتِ اخْرُجْ عَلَيْهِنَّ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَاشَ لِلّهِ مَا هَ۔ذَا بَشَرًا إِنْ هَ۔ذَا إِلاَّ مَلَكٌ
پھر جب عزیز کی بیوی نے ان کی ملامت سنی تو انہیں بھلا بھیجا اور ان کے واسطے ایک مجلس تیار کی اور ان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں ایک چھری دی اور کہا ان کے سامنے نکل آ پھر جب انہوں نےاسے دیکھا تو حیرت میں رہ گئیں اور اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور کہا الله پاک ہے یہ انسان تو نہیں ہے یہ تو کوئی بزرگ فرشتہ ہے
تو کس طرح ہاتھ کاٹے جائیں؟ ان پر تھوڑا سا کٹ لگایا جائے کہ چور پہچانا جائے۔ اس طرح جس طرح آج کل کریڈٹ ہسٹری پر نشان لگا دیتے ہیں یا پھر کاٹ کر الگ کر دیا جائے؟ اگر قرآن حکیم سے ہاتھ کاٹ کر الگ کردینے کا کوئی حوالہ ہے تو عطا فرمائیے۔ میں نے ہاتھ پر کاٹ کا نشان لگانے کا حوالہ فراہم کردیا ہے۔ ساتھ میں سنگساری کا حوالہ بھی عنائت فرمادیجئے
بقول زیک، گائے بہت ہی مقدس ہوگئی ہے۔
والسلام