مقصد حیات

الف عین

لائبریرین
ویسے تو اب میری ضرورت نہیں، لیکن کچھ مصرعوں میں روانی کی کمی محسوس ہوتی ہے، ان کو دیکھو
بجھنے کو آئے جب الاؤ مرا
یعنی بھرنے لگے جو گھاؤ مرا
بجھنے کی ے کا اسقاط گوارا نہیں
سرد ہو جائے جب الاؤ مرا
کیسا رہے گا؟
پھونک ماروں میں، اس کو بھڑکاوں
زخم پر زخم اس قدر کھاؤں
دونوں مصرعوں میں مطابقت نہیں لگ رہی
سلسلہ درد کا یوں چلتا رہے
مجھ میں طوفان اک مچلتا رہے
درد کا سلسلہ.. کہنے میں کوئی حرج؟
دوسرا مصرع
ایک طوفان مجھ میں پلتا رہے
کیسا ہے؟ "اک" اگر کسی طرح مکمل ایک نہ آ سکے تب درست کہا جا سکتا ہے
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
ویسے تو اب میری ضرورت نہیں، لیکن کچھ مصرعوں میں روانی کی کمی محسوس ہوتی ہے، ان کو دیکھو

بجھنے کی ے کا اسقاط گوارا نہیں
سرد ہو جائے جب الاؤ مرا
کیسا رہے گا؟

دونوں مصرعوں میں مطابقت نہیں لگ رہی

درد کا سلسلہ.. کہنے میں کوئی حرج؟
دوسرا مصرع
ایک طوفان مجھ میں پلتا رہے
کیسا ہے؟ "اک" اگر کسی طرح مکمل ایک نہ آ سکے تب درست کہا جا سکتا ہے

پھونک ماروں میں اس کو بھڑکاؤں
بھرتے گھاؤ پہ چوٹ پھر کھاؤں

یہ صورت کیسی ہے سر؟؟
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
سرد ہو جائے جب الاؤ مرا

یہی بہتر ہے۔۔۔آپشنس ملنے کی صورت میں انتخاب بہترین ہی کروں یہ اور بات کہ خود سے نہ آتا ہو🙃
 
Top