ملائیشیا کے وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

جاسم محمد

محفلین
ملائیشیا کے وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

1599845-mahathirmohamad-1553110598-637-640x480.jpg

مہاتیر محمد 23 مارچ کی پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے. فوٹو : فائل

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم جمعرات سے ہفتے تک پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مہاتیر محمد 23 مارچ کی پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

1600943-Mahatirmohammad-1553180091-188-640x480.jpg

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جب کہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے وزرا کے مابین مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
----

جن کی اصل حکومت ہے وہ آج کدھر ہیں؟ :) سعودی شہزادے کی آمد کےوقت تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سر پر چڑھے ہوئے تھے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
جن کی اصل حکومت ہے وہ آج کدھر ہیں؟ :) سعودی شہزادے کی آمد کےوقت تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سر پر چڑھے ہوئے تھے۔ :)
ملائیشیا والوں کی چاپلوسی سے بھلا اصل حاکموں کو کیا ملنا تھا؟ ذرا ٹرمپ یا کم از کم برطانیہ سے کسی کو آنے دیجیے، پھر دیکھیے گا ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
ملائیشیا والوں کی چاپلوسی سے بھلا اصل حاکموں کو کیا ملنا تھا؟
سنا ہے ملائیشیا والے گائے بھینسوں کا بزنس سیٹ اپ کرنے پاکستان آ ئےہیں۔ جس دن ڈالر، گولہ بارود، جہادی لے کر آئیں گے تو اصل حاکموں کا دیدار بھی ہوگا :)
 
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

1600943-Mahatirmohammad-1553180091-188-640x480.jpg

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جب کہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے وزرا کے مابین مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
----

جن کی اصل حکومت ہے وہ آج کدھر ہیں؟ :) سعودی شہزادے کی آمد کےوقت تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سر پر چڑھے ہوئے تھے۔ :)
وہ جنگل کے بادشاہ ہیں، انڈے دیں بچے دیں، سانوں کی۔ لیکن خان پائین دی ڈریوری دی کوئی خبر کوئی فوٹو نہیں دِسی!
 
سید عمران

محفلین
یہودیوں نے ملایشیا میں گھس کر اس کی ترقی کو ریورس گئیر لگادیا...
اسرائیل مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے. مہاتیر محمد!!!
 
جاسم محمد

محفلین
مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں: وزیراعظم
198323_1965491_updates.jpg

مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے: عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ ان میں سے اکثریت لیڈرز نہیں صرف آفس ہولڈرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈرز وہ ہوتے ہیں جن کا نظریہ ہوتا ہے اور وہ مورل ایشوز پر کھڑے ہوتے ہيں، لیکن بدقسمتی سے دیگر لیڈرز اسٹینڈ نہيں لیتے اور سب کو خوش کرتے ہيں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کوبدل کر رکھ دیا، ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بڑی تبدیلی لائے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان پر ہر پاکستانی کو خوشی ہوئی، مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی ترقی میں مہاتیر محمد نے نمایاں کردار ادا کیا، 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔
 
Top