تیرہویں سالگرہ ملاقاتیں، رودادیں، وارداتیں، خاکے، محفلین اور محفل

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس لڑی کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ محفلین نے آج تک اگر محفلین کے خاکے لکھے ہیں یا ان سے ملاقات کا احوال یہاں محفل میں شریک کیا ہے۔ یا محفل اور محفلین کے متعلق کچھ دھاگے شروع کیے ہیں، تو اس دھاگے میں شامل کریں۔ ساتھ مناسب سمجھیں تو تھوڑا بہت سرسری سا جائزہ بھی پیش کر دیں۔
میں اپنے چند خاکوں اور ملاقاتوں کے احوال کے ربط یہاں دے رہا ہوں۔

ملاقاتوں کی روداد:
سید شاکر القادری صاحب کے اعزاز میں اردو ویب کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب کا احوال
عالم ایجاد میں ہے جو صاحب ایجاد
ملاقات کا دن: دو نومبر 2012
جب مہینہ گزر جانے پر بھی کسی کی طرف سے روداد پیش نہیں کی گئی تو میں نے چار دسمبر 2012 کو یہ روداد شامل محفل کی۔

قیصرانی بھائی سے ملاقات کی روداد بھی شامل محفل کر رکھی ہے۔ قیصرانی بھائی نے روداد پہلے شامل کی ہوئی تھی مگر میں نے اپنا "ورژن" بھی شامل کرنا مناسب سمجھا۔
قصہ قیصرانی بھائی سے ملاقات کا (بےتصویر)
7 فروری 2013

یہ سید شہزاد ناصر ، سید زبیر، امجد میانداد اور امجد علی راجا کی ملاقات کا غائبانہ احوال ہے۔ میں اس ملاقات میں بوجوہ شامل نہیں ہو سکتا تھا۔ مگر غائبانہ روداد شرارت کی غرض سے شامل کی۔
قصہ چار محفلین کی ملاقات کا۔ (اندر کی خبر)
8 مئی 2013

عاطف بٹ اور فاتح بھائی میرے پاس اسلام آباد تشریف لائے تھے۔ جس میں فاتح تو فورا ہی کسی کام سے رفو چکر ہوگئے۔ لیکن بٹ صاحب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ یہ اسی ملاقات کا احوال ہے۔
قصہ دوسرے آدمی کا
16 جون 2013

الف نظامی بھائی نے اردو کے تذکرہ و تشہیر کے لیے ایک ملاقات منعقد کی تھی جس میں کافی سارے محفلین نے شرکت کی تھی۔ اس محفل کی روداد بھی شریک محفل کرنے کی سعادت میرے حصے میں آئی۔
محفل بعنوان تذکرہ و تشہیر اردو
8 ستمبر 2013

میں خود کو ان چند خوش نصیبوں میں سمجھتا ہوں جن کو محفلین نے ہمیشہ ہی پیار دیا اور ملاقات کی۔ عارف کریم سے ایک بہت ہی خوبصورت ملاقات رہی ہے۔ بلاشبہ وہ بھی ایک خوبصورت دن تھا۔ اس ملاقات میں عباس اعوان بھی شامل تھے۔ میں عارف اور عباس سے پہلی بار مل رہا تھا۔
عارف کریم سے ملاقات
3 فروری 2015

ایک دن شہزاد ناصر صاحب شفقت فرما کر مجھ سے ملنے دفتر آئے۔ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی۔ اس ملاقات کا احوال بھی میں نے شریک محفل کیا تھا۔
محترم و مکرم سید شہزاد ناصر سے ملاقات
1 جون 2015

محمد تابش صدیقی اس ملاقات میں پہلی بار آئے تھے۔ باقی میں بھلکڑ ، سید زبیر اور محمد سعد تو پہلے بھی ملاقاتیں رکھتے تھے۔
ایک نیا چار پرانے
23 فروری 2016

صائمہ شاہ سے بھی بہت اچھی اور خوبصورت ملاقات رہی۔ اس کی روداد میں نے ان کے ہی ایک دھاگے میں شائع کی تھی۔
ایک ملاقات
5 نومبر 2016

پائتھون کہانیاں:
جن دنوں محب علوی بھائی ہم سب کو زبردستی پائتھون پڑھا رہے تھے ان دنوں میں نے دو کہانیاں لکھنے کی کوشش کی تھی۔

پائتھون کہانی (راوی نیرنگ خیال)
13 جنوری 2013

پائتھون کہانی کے سلسلے میں دوسری قسط

وقفہ تعطیلات۔ پائتھون کہانی (راوی نیرنگ خیال)
7 فروری 2013

بارے کچھ محفل کے:
محفل پر اپنی پہلی سالگرہ مکمل ہونے پر میں نے ایک تحریر لکھی تھی۔
بابِ رُفتگی
20 جون 2013

محفل کے قوانین و اصول کی پیروڈی بھی لکھی۔
جدید قیود و ضحک از قلم نیرنگ خیال
23 اپریل 2014

خاکے:
مرزا بھائی وہ پہلے رکن تھے جن کا ہم نے ایک بےدھڑک خاکہ اڑایا۔
بےحال سے زحال تک
28 جولائی 2013

قیصرانی بھائی کا خاکہ بھی میں نے اڑایا تھا۔
خاقان مساحت داں المعروف کتب برار
14 نومبر 2013

یہ کوئی خاکہ نہیں۔ زبیر مرزا ارو فلک شیر کے درمیان فیس بک کے ایک کیفیت نامے پر کچھ گفتگو ہوئی۔ تو میں نے اس پر ایک کالم لکھ مارا۔ یہ تحریر دلیل والوں نے بعد میں "رگ عاشقی" کے نام سے بھی شائع کی۔
رائے صاحب اور مرزا
20 جون 2014

اور جب ہم خاکے لکھتے تو یہ کیسے ممکن تھا کہ سید شہزاد ناصر ہم سے خلاصی پاتے۔ مچھلیوں پر ان کی گہری نظر نے ہم کو مجبورا خاکہ لکھنے پر مجبور کیا۔
مچھلی پیڈیا
19 اگست 2014

متفرقات:
کچھ متفرق چیزیں جو محفل سے ہی شروع ہوئیں۔
زبیر مرزا بھائی کے ساتھ ایک گپ شپ کا سلسلہ تھا۔ اس کے چند مراسلات میں نے بعد میں محفل میں پیش کیے۔
شوخیاں گستاخیاں
8 جنوری 2016

اور جب ہم ہر کسی پر مشق ستم کرتے رہے تو یہ کیسے ممکن تھا کہ محمداحمد بھائی ہماری قلم درازیوں سے محفوظ رہتے۔ سو ان کی ایک غزل کا ہم نے خوب حشر نشر کیا۔
محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستاں اور ہم
23 جنوری 2016


تلمیذ سر سے میری بہت سی ملاقاتیں رہی ہیں۔ وہ ایک دو بار سید زبیر صاحب سے ملنے اسلام آباد آئے تو انہوں نے مجھے بھی بلوایا۔ یوں ان دوبزرگوں کی شفقت اور محبت مجھ پر ہمیشہ ہی رہی ہے۔ ان کی وفات پر ان کی نذر اپنے کچھ خیالات کیے تھے۔
کون اب پیار سے پوچھے گا میاں کیسے ہو
30 جولائی 2015


نوٹ: میں جانتا ہوں کہ مقدس نے بھی کافی خاکے لکھے ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ وہ خود اپنے خاکوں کے ربط یہاں شریک کرے۔ اگر اس نے چند دن میں نہ کیے تو سالگرہ کے اختتام سے پہلے پہلے میں یہاں وہ سب شریک کروں گا۔ (ان شاء اللہ)
 
بہت عمدہ نین بھائی۔
ڈھونڈتے ہیں شاید کچھ نکل آئے۔
خاکے تو نہیں اڑائے، البتہ کچھ ملاقاتوں کا مختصر احوال ضرور لکھا ہے۔ اور کچھ ملاقاتیں ضبطِ تحریر میں نہ آ سکیں، ان کا ذکر بھی ہو جائے گا۔
 
محفلین سے پہلی بالمشافہ ملاقات تو وہی رہی، جس کا تذکرہ نیرنگ خیال بھائی کر چکے۔ اس پر میرے تاثرات وہیں ایک کمنٹ کی صورت میں موجود ہیں۔

کہانیاں لکھنے میں ہمیشہ سے کمزور رہا ہوں، تو اکثر ملاقاتوں کے احوال مختصر اور اکٹھے ملیں گے۔

متفرق ملاقاتیں
بدر الفاتح بھائی نے فون پر رابطہ کیا کہ اسلام آباد میں ہوں، تو ان سے ملاقات طے پا گئی اور انھوں نے میرے غریب خانے کو رونق بخشی۔

@ابو شامل (فہد کیہر) بھائی سے نہ ہو سکنے والی ملاقات کا ذکر بھی یہیں موجود ہے۔

ادب دوست بھائی کسی آفیشل سلسلے میں اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔ رابطہ ہونے پر اپنے احباب کے ہمراہ میرے دفتر تشریف لائے۔ ان کے واپسی کے شیڈول کی وجہ سے ملاقات مختصر رہی مگر پر اثر رہی۔ اور اس ملاقات کے دوران نیرنگ خیال بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔

وہ آئے گھر میں ہمارے
فاتح بھائی کے بارے میں معلوم ہوا کہ قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔ تب سے خواہش رہی ملاقات کی۔ پھر بالآخر ایک تکنیکی سلسلہ میں بات چیت کے لیے موقع نکل آیا، اور فاتح بھائی تشریف لائے۔ اور خوب گپ شپ رہی۔
اس کے بعد بھی ملاقاتیں جاری رہیں، اور الحمد للہ جاری و ساری ہیں۔ مگر اس کے بعد کوئی ملاقات ضبطِ تحریر میں نہ لائی جا سکی۔ ایک دفعہ میں ان کی طرف گیا۔ اور وہ تین، چار دفعہ میری طرف تشریف لائے۔ خاص طور پر حالیہ بیڈ ریسٹ کے دنوں میں دو بار فیملی کے ساتھ تشریف لائے اور دلجوئی فرمائی۔ اللہ تعالیٰ انھیں اجرِ کثیر عطا فرمائے۔ آمین
میری بدقسمتی رہی کہ ان ملاقاتوں میں کلامِ شاعر بزبانِ شاعر سننے سے محروم رہا۔ خیر، یار زندہ صحبت باقی :)

احوال کچھ ملاقاتوں کا
پچھلے سال دسمبر میں کزن کی شادی کے سلسلہ میں کراچی جانا ہوا تو خواہش ہوئی کہ کچھ احباب سے ملاقات کی بھی کوشش کی جائے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی سے بہت رابطہ میں رہنے کے باوجود ملاقات نہ ہو پائی۔ جس کی وجہ میری اور ان کی فراغت کے اوقات میں اختلاف رہا۔
محمداحمد بھائی سے بھی رابطہ رہا۔ پھر احمد بھائی دفتر سے واپسی پر وقت نکال کر میری جائے قیام پر تشریف لائے اور قریبی ڈھابے پر ایک یادگار ملاقات ہوئی۔

کراچی سے واپسی پر لاہور کے قریب پہنچ کر عاطف ملک بھائی سے رابطہ کیا۔ جو وقت نکال کر خاص طور پر سٹیشن آئے ملاقات کے لیے، مختصر مگر خوشگوار ملاقات رہی۔

وہاں سے نکلتے ہوئے بدر الفاتح کو اطلاع دی کہ مریدکے کے قریب سے گزر رہا ہوں۔ انھوں نے جواب دیا کہ پہنچ رہا ہوں ٹرین کو ٹاٹا کرنے۔ اور پھر کسی محفلین سے سب سے کم دورانیے یعنی چند سیکنڈز کی ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد واپس پہنچا تو اگلے دن متلاشی بھائی نے رابطہ کیا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔ دفتر سے واپسی پر سٹیڈیم روڈ کے ساتھ فوڈ سٹریٹ میں ان سے ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں کے علاوہ ایک ملاقات جس کا احوال یہاں نہ بیان ہو سکا وہ پیارے بھائی حسن محمود جماعتی بھائی سے ملاقات تھی۔ انھوں نے رابطہ کیا کہ پنڈی میں ہوں، اگر ملاقات کی صورت بن سکے تو ہو جائے۔ اور بالآخر فیض آباد اڈے پر ملاقات طے پائی۔ ملاقات مختصر رہی، مگر خوبصورت رہی۔ جتنا محبتی ان کو محفل پر پایا تھا، اصل میں اس سے بڑھ کر پایا۔

اس کے علاوہ باسم بھائی نے بھی رابطہ کیا اور گھر آ کر ملاقات کی۔ بہت عمدہ رہی ان سے بھی ملاقات۔ :)

آج میں حالِ دل سنا گزرا

خاکہ تو ابھی تک کسی کا نہ لکھ سکا، البتہ محفل کی گیارہویں سالگرہ پر یہ مضمون لکھا، جس کے پردہ میں بہت سے محفلین کا ذکر چھپا ہے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
آپ کے کمنٹ سے پہلے درست ہو چکا تھا۔ یہ بےایمانٹی ہے۔ :p
میں نے دیکھتے ہی اقتباس کا بٹن دبایا کہ کہیں درست نہ کر دیا جائے۔
ویسے بے ایمانٹی یہ نہیں۔۔۔ بے ایمانٹی تو تب ہو کہ آپ مدیرانہ اختیارات کا استعمال کر کے میرا مراسلہ مدون کر ڈالیں۔ ہاہاہاہاہا
 
خوبصورت سلسلہ نین بھائی!

محفلین میں سب سے پہلی ملاقات محمدابوعبداللہ بھائی سے ہوئی۔ رابطہ کرنے پر معلوم پڑا وہ اٹک میں ہی مقیم ہیں۔ ان کی دعوت پر انہیں شرف میزبانی بخشا گیا۔
دوسری، تیسری اور چوتھی ملاقات جن سے ہوئی ان کا تذکرہ ہی کیا کرنا۔ وہ آپ اپنا تذکرہ ہیں۔ ان سے بہتر انہیں کوئی بیان نہیں کرسکتا۔
میں تیرا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
اور بیان! بیان سے تو ان کے محفل، صرف محفل؟ جہان پر رونق ہے۔ اب آپ جان ہی گئے ہیں تو جان محفل قبلہ صاحب لڑی صاحب۔۔۔۔۔
پانچویں ملاقات
ان ملاقاتوں کے علاوہ ایک ملاقات جس کا احوال یہاں نہ بیان ہو سکا وہ پیارے بھائی حسن محمود جماعتی بھائی سے ملاقات تھی۔ انھوں نے رابطہ کیا کہ پنڈی میں ہوں، اگر ملاقات کی صورت بن سکے تو ہو جائے۔ اور بالآخر فیض آباد اڈے پر ملاقات طے پائی۔ ملاقات مختصر رہی، مگر خوبصورت رہی۔ جتنا محبتی ان کو محفل پر پایا تھا، اصل میں اس سے بڑھ کر پایا۔
اس پر فقط اتنا عرض ہے کہ؛
گزر رہے تھے رفاقتوں میں عجیب لمحے
کہ ہم سے بھی تھے ہمارے کتنے قریب لمحے۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
خوبصورت سلسلہ نین بھائی!

محفلین میں سب سے پہلی ملاقات محمدابوعبداللہ بھائی سے ہوئی۔ رابطہ کرنے پر معلوم پڑا وہ اٹک میں ہی مقیم ہیں۔ ان کی دعوت پر انہیں شرف میزبانی بخشا گیا۔
دوسری، تیسری اور چوتھی ملاقات جن سے ہوئی ان کا تذکرہ ہی کیا کرنا۔ وہ آپ اپنا تذکرہ ہیں۔ ان سے بہتر انہیں کوئی بیان نہیں کرسکتا۔ اور بیان! بیان سے تو ان کے محفل، صرف محفل؟ جہان پر رونق ہے۔ اب آپ جان ہی گئے ہیں تو جان محفل قبلہ صاحب لڑی صاحب۔۔۔۔۔

اس پر فقط اتنا عرض ہے کہ؛
گزر رہے تھے رفاقتوں میں عجیب لمحے
کہ ہم سے بھی تھے ہمارے کتنے قریب لمحے۔۔۔۔۔
دوسری تیسری اور چوتھی ملاقات تابش بھائی سے ہی ہوئی اور ہوتی رہی؟ :eek:
 
Top