ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

باباجی

محفلین
پیارے باباجی ،تحریر ماشا اللہ بہت جاندار اور پختہ ہے ،تھوڑے ذہنی گھوڑے عافیہ صدیقی کی طرف بھی دوڑائیں ۔
سید سرکار یہ میری تحریر نہیں ہے
میں نے فیس بک سے کاپی کی ہے
اور اس سے میں متفق بھی ہوں

عافیہ صدیقی پر اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھ کر ضائع کیا گیا ہے
کیونکہ اس سے ان کفار کے کان تو کیا ، ہماری حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
ہمارے پرو امریکن محفلین جنہوں نے اس بچی ملالہ کی بڑھ چڑھ کر تعریف و حمایت کی
لیکن اس بیچاری ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں شاید ہی کچھ لکھا ہو (میں یہاں ابھی کچھ نیا ہوں اسلیئے میرے علم میں نہیں)
بہرحال تقابلی جائزے میں ڈاکٹر عافیہ مظلومیت کے لحاظ سے ملالہ سے بہت بالا ہیں
اللہ ان پر اپنی رحمت فرمائے
 

باباجی

محفلین
ملالہ کی کہانی کو صلیبی منصوبہ سازی قرار دینے والے مذہبی جنونی شدت پسند ذرا غور فرمائیں کہ " ملالہ " اس ملک کی شہری اک معصوم بچی ہے ۔ جس ملک کے مذہبی تبلیغ کاروں کے اولادیں سیکیورٹی وجوہات پر صلیبی ممالک میں زندگی گزار رہی ہیں ۔ جس ملک کے معروف و مشہور سیاسی لیڈرز جو کہ عوام کے منتخب نمائندے کا درجہ بھی رکھتے ہیں ۔ وہ جان بچانے کے لیئے ان صلیبی ممالک سے پناہ کی بھیک مانگ اپنی جان محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
جس ملک میں لوگ مسجدوں اور عبادت گاہوں میں جانے سے ڈرتے ہوں ۔
جس ملک میں مرنے والے کو علم ہی نہ ہو کہ کس جرم میں مارا گیا اور کس جرم میں مرا ۔۔؟
اور مارنے والا " جنت کا پروانہ " ہاتھ میں تھامے بے گناہوں کے خون سے اپنے اس پروانے کو سرخ کرتا رہے ۔
جس کے ملک کے قانون دان عدل و انصاف کے ٹھیکیدار عدالت میں حاضری کے لیئے سپیشل سیکیورٹی کے طلبگار ہوتے ہیں ۔
اگر اس ملک کی اک معصوم بچی کو اس کی جان بچانے کے لیئے یہ صلیبی ممالک پناہ دیتے اس کا علاج کرتے ہیں تو کون سی قیامت آ رہی ہے ۔ ؟
اس معصوم بچی کو کس جرم کی سزا ملی ۔؟
کس نے اس کو مٹانے کی کوشش کی ۔ ؟
صاحب دل و نظر ہی نہیں ہر باشعور اس کا علم رکھتا ہے ۔
مارنے والے سے بچانے والا طاقت ور ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
" ملالہ " کو آبرو باختہ قرار دینے والے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور دیکھیں کہ کیسا کیسا گند چھپا ہے وہاں ۔
یہ ظالم شدت پسند " ملالہ " جیسی معصوم بچی سے نہیں ڈرے بلکہ اس کی معصوم زبان سے ابھرنے والی حق کی پکار سے ڈر گئے ۔
اور ان کی راتوں کی نیند اور دن کا چین ہوا ہوگیا ہے ۔ اب یہ ایسی ہی کہانیاں لکھتے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
شاہ جی آپ غصہ کرگئے ہیں
ملالہ کو آبرو باختہ نہیں کہا گیا
بلکہ خدشے کا اظہار کیا گیا ہے
اور گستاخی کی معذرت
تھوڑا صبر کیجیئے
اصل کام کیا ہوا ہے
یہ پتا چل جائے گا
 

ذوالقرنین

لائبریرین
شاہ جی آپ غصہ کرگئے ہیں
ملالہ کو آبرو باختہ نہیں کہا گیا
بلکہ خدشے کا اظہار کیا گیا ہے
اور گستاخی کی معذرت
تھوڑا صبر کیجیئے
اصل کام کیا ہوا ہے
یہ پتا چل جائے گا
بالکل جناب! آپ سے متفق ہوں۔
کہانی لکھی جا چکی ہے۔
پہلا پلاٹ مکمل ہوا۔
معصوم بچی گولی کا نشانہ بنی۔ مغرب پہنچ گئی۔
اب نوبل انعام ملے گی۔
تب اپنا من پسند جھنڈا (دہشت گردی کے خلاف (حالانکہ سب سے بڑا دہشت گرد خود ہے)) اس کے ہاتھ میں تھمائی جائے گی (سولی پر چڑھانے کے لیے)
تھوڑا صبر کیجئے۔
یہ پتا چل جائے گا۔
 

باباجی

محفلین
بالکل جناب! آپ سے متفق ہوں۔
کہانی لکھی جا چکی ہے۔
پہلا پلاٹ مکمل ہوا۔
معصوم بچی گولی کا نشانہ بنی۔ مغرب پہنچ گئی۔
اب نوبل انعام ملے گی۔
تب اپنا من پسند جھنڈا (دہشت گردی کے خلاف (حالانکہ سب سے بڑا دہشت گرد خود ہے)) اس کے ہاتھ میں تھمائی جائے گی (سولی پر چڑھانے کے لیے)
تھوڑا صبر کیجئے۔
یہ پتا چل جائے گا۔
دکھ اور افسوس ہوتا ہے اس بات پر مجھے کافی
کہ سب کچھ جاننے کے باوجود
لوگ نہ جانے کس بات کی وجہ سے خاموش ہیں
یہ ینگ ڈاکٹرز جو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہیں
ان کی واضح تذلیل کی گئی ہے
لیکن یہ اتنے خود غرض ہوگئے ہیں کہ اپنے ذاتی مفاد سے اگے ان کو کچھ نظر نہیں آتا

بہرحال بہت جلد پردہ ہٹنے والا ہے
اصل نظر آنے والا ہے
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے۔

جہنم میں ہر ملک کے باشندوں کے لئے الگ الگ گھڑے کھودے گئے ہوتے ہیں جو بہت گہرے ہوتے ہیں۔ ہر گھڑے میں کسی ایک ملک کے باشندوں کو جو گنہگار ہوتے ہیں ڈالا جاتا ہے۔ ہر ایک گھڑے پر ایک دربان متعین ہوتا ہے ماسوائے ایک گھڑے کے۔ اس دربان کا کام یہ ہوتا ہے کہ لوگ کسی ایک آدمی کو کندھوں پر چڑھا کر سہارا دیتے ہیں تاکہ وہ باہر نکل سکے۔ جب گھڑے کے دھانے تک پہنچتے ہیں تو دربان ان کو گرا دیتا ہے۔ لیکن یہ لوگ پھر اسی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ ایک نیا آنے والا دربانوں سے پوچھتا ہے کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ ہر گھڑے پر تو دربان متعین ہیں جبکہ ایک گھڑے پر کوئی پہرے دار نہیں ہے؟ جواب ملتا ہے "یہ دراصل پاکستانیوں کا گھڑا ہے۔ جو بھی باہر بکلنے کی کوشش کرتا ہے اس کو باقی لوگ ٹانگیں کھینچ کر واپس گرا دیتے ہیں، اس لئے یہاں کسی دربان کی ضرورت نہیں ہے"
 

نایاب

لائبریرین
واہ رہ مہربانو ں
کہاں اک قاتلہ کہاں اک معصوم بچی ۔
قاتلہ شدت پسندوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی تھی ۔ پکڑی گئی اور انصاف سےسزا کی حقدار ٹھہری
جبکہ یہ معصوم بچی شدت پسندوں کی زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتے بنا انصاف گولی کی حقدار ٹھہری ۔۔۔؟
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیس بک کی کہانیاں زندہ باد
کیا ہی اچھا ہو کہ " شانگلہ " سوات جایا جائے ۔
بڑے مولوی صاحب کے گھرانے بارے خبر لی جائے ۔
بڑے مولوی صاحب کے بڑے صاحبزادے بارے معلومات لی جائیں ۔
اور پھر بڑے مولوی صاحب کی " پوتی " کا صلیبی ایجنٹ بننے کا راز فاش کیا جائے ۔
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا چن بھان متی کا کنبہ جوڑنا بہت آسان ہے ۔
" شرشر " اور " صرصر " کا فرق ملحوظ رہے تو دانشمندی ۔
 

باباجی

محفلین
واہ رہ مہربانو ں
کہاں اک قاتلہ کہاں اک معصوم بچی ۔
قاتلہ شدت پسندوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی تھی ۔ پکڑی گئی اور انصاف سےسزا کی حقدار ٹھہری
جبکہ یہ معصوم بچی شدت پسندوں کی زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتے بنا انصاف گولی کی حقدار ٹھہری ۔۔۔ ؟
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
فیس بک کی کہانیاں زندہ باد
کیا ہی اچھا ہو کہ " شانگلہ " سوات جایا جائے ۔
بڑے مولوی صاحب کے گھرانے بارے خبر لی جائے ۔
بڑے مولوی صاحب کے بڑے صاحبزادے بارے معلومات لی جائیں ۔
اور پھر بڑے مولوی صاحب کی " پوتی " کا صلیبی ایجنٹ بننے کا راز فاش کیا جائے ۔
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا چن بھان متی کا کنبہ جوڑنا بہت آسان ہے ۔
" شرشر " اور " صرصر " کا فرق ملحوظ رہے تو دانشمندی ۔
شاہ جی میرے محترم بھائی
اُن کے صلیبی ایجنٹ ہونے میں شائد ہی کوئی شبہ باقی رہ گیا ہو
 

نایاب

لائبریرین
شاہ جی میرے محترم بھائی
اُن کے صلیبی ایجنٹ ہونے میں شائد ہی کوئی شبہ باقی رہ گیا ہو
ھھھھھھھھھھھ
محترم بابا جی
سو فیصدی یہ تصدیق بھی " فیس بک " عدالت نے کی ہو گی ۔ شکر ہے ابھی " شاید " کی گنجائیش رکھتے " شک کا فائدہ " دیا جا رہا ہے ۔
ویسے جو ملالہ کو صلیبی ایجنٹ ثابت کر رہے ہیں درحقیقت وہ ملالہ کے بچ جانے اور اک لیجنڈ قرار پانے پر دلی طور سے آرزدہ ہیں ۔
" ملالہ " سانپ کے گلے میں چھچھوندر کی مثال " بن بہت ستا رہی ہے انہیں ۔
اللہ تعالی بہت بے نیاز ہے ۔ بلاشبہ
 

باباجی

محفلین
ھھھ ھھھ ھھھ ھھ
محترم بابا جی
سو فیصدی یہ تصدیق بھی " فیس بک " عدالت نے کی ہو گی ۔ شکر ہے ابھی " شاید " کی گنجائیش رکھتے " شک کا فائدہ " دیا جا رہا ہے ۔
ویسے جو ملالہ کو صلیبی ایجنٹ ثابت کر رہے ہیں درحقیقت وہ ملالہ کے بچ جانے اور اک لیجنڈ قرار پانے پر دلی طور سے آرزدہ ہیں ۔
" ملالہ " سانپ کے گلے میں چھچھوندر کی مثال " بن بہت ستا رہی ہے انہیں ۔
اللہ تعالی بہت بے نیاز ہے ۔ بلاشبہ
شاہ جی
فیس بک کی بات نہیں کر رہا میں
لیکن
لچنڈ کا لفظ بہت مضحکہ خیز ہے اس معاملے میں


اللہ ہم سب پر رحم فرمائے
اور ہمیں ہدایت عطا فرمائے
 

ذوالقرنین

لائبریرین
کہاں اک قاتلہ کہاں اک معصوم بچی ۔​
قاتلہ شدت پسندوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی تھی ۔ پکڑی گئی اور انصاف سےسزا کی حقدار ٹھہری​
واقعی اس قاتلہ کا قصور یہ تھی کہ وہ اسلام کا پرچار کر رہی تھی جو کہ "معصوم" امریکیوں کو گوارہ نہ تھا۔​
 

وجی

لائبریرین
کیا مدارس میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم پاکستانی نہیں،
ہفتے کو چھ طلبہ کو مار دیا اور کوئی آواز نہیں اٹھی انکے لیئے ۔
 

باباجی

محفلین
کیا مدارس میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم پاکستانی نہیں،
ہفتے کو چھ طلبہ کو مار دیا اور کوئی آواز نہیں اٹھی انکے لیئے ۔
جناب اس بات پر تو شاید اندرون خانہ خوشی منائی گئی ہو کہ
مستقبل کے خود کش حملہ آور مار دیئے گئے

حالانکہ معصوم بچے تھے
اور جس مدرسہ میں پڑھتے تھاے وہاں زیادہ تر ملائشیاء سے طالب علم پڑھنے آتے ہیں
 

شہبازخان

محفلین
سمجھ نہیں آتا کیا کہوں ۔ ایک وقت تھا یہی برطانوی راج برصغیر پر راج کرتی رہی ۔ پھر آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور آزادی اس لیئے کہ ہم اور ہمارے بچے اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں اور ان کے ماتحت زندگی سے آزاد ہوں ۔ لیکن پھر آج ہم اپنے ہی بچوں کو اُن کے حوالے کر رہے ہیں تو پھر ہم نے آزادی کے لئے اتنی جدوجہد کیوں کی جو ہمیں اُنہی کے ہاتھوں میں پلنا تھا ۔ ہاں ! اگر معملہ جانی ڈر کا ہے تو پھر ہر پاکستانی فیملی کو کہیں بھج دیں کیوں کہ جانی ڈر سب کے لئے ہے ۔ کل تک بچی پاکستان کی ٹیلینٹ تھی لیکن آج یہ ٹیلنٹ وداع ہوگئی۔۔۔
 
مصدقہ بات یہ ہے کہ ملالہ کے والد نے خود جاتے ہوئے یہ کہا تھا کہ مجھے ان رپورٹس پر ہنسی آتی ہے کہ جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیئے ڈرامہ رچایا ہے۔ ان کے مطابق وہ ملالہ کے ٹھیک ہوتے ہی اپنے شہر مینگورہ جائیں گے اور ملالہ وہاں آٹھویں کا امتحان دے گی۔

اس کے برعکس رپورٹس کا کوئی ثبوت ابھی تک نہیں پیش کیا گیا۔

اور ویسے بھی انگلستان کے آزاد کردہ ممالک کے باشندے آسانی سے انگلستان کی نیشنلٹی لے سکتے ہیں۔ یہ انگلستان کا پرانا قانون ہے۔:)
 

شہبازخان

محفلین
لیکن ہم کیوں دوسرے ممالک کی نیچنیلٹی کے لئے خوش ہوتے ہیں کیا ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر نہیں ۔ ۔ ۔
 
Top