ملالہ: اصلی کہانی ( ثبوت کے ساتھ ) ڈان اخبار

آبی ٹوکول

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہا ککھ نہیں ہوسکتا اس قوم کا یہ آرٹیکل تھوڑا سا میں نے پڑھا کسی سسپنس ،تھرلر کم کامیڈی مووی سے کم نہیں موصوف کے مطابق کسی مقامی سواتی ڈاکٹر کے مطابق کہ جس کےپاس ملالہ کی دی این ریپورٹ ہے ملالہ نہ تو پٹھان ہے نہ سواتی ہے اور نہ ہی پاکستانی بلکہ وہ ایک پولش لڑکی ہے جو کہ ھنگری میں پیدا ہوئی اور اس کا اصل نام جین ہے ہاہاہاہا آج کا سب سے بڑا لطیفہ
 
سید ذیشان

محفلین
یہ ایک طنزیہ اور مزاحیہ آرٹیکل ہے۔ اس میں ان سب پر طنز کیا گیا ہے جو ملالہ کے خلاف طرح طرح کی کہانیاں گھڑتے ہیں۔ محفل میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
لا حول ولا قوۃ ۔

جس ملالہ کو میں اس وقت سے جانتی ہوں جب 4 سال کی تھی وہ پولش ہے ۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیئے
 
سید ذیشان

محفلین
لا حول ولا قوۃ ۔

جس ملالہ کو میں اس وقت سے جانتی ہوں جب 4 سال کی تھی وہ پولش ہے ۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیئے

میری پوسٹ کو اپنی ناپسند کا نشانہ کیوں بنایا ہے؟ :(

ویسے یہ تو بڑی اچھی بات ہے کہ آپ ملالہ کو 4 سال کی عمر سے جانتی ہیں۔ تو کیا وہ واقعی میں امریکہ کی ایجنٹ ہے جیسا کہ بھائی لوگ فرماتے ہیں؟
 
عثمان

محفلین
یا حیرت! آپ لوگ Sarcasm سے واقف نہیں ؟ کیا کبھی طنزیہ تحریر نہیں پڑھی آپ لوگوں نے ؟
یہ ندیم ایف پراچہ کا مخصوص انداز ہے۔ کہ اس نے جن لوگوں کی واٹ لگانی ہوتی ہے ان کے الفاظ اور انداز مستعار لے کر ایک طنزیہ اور استنزاہیہ تحریر لکھتا ہے۔ مثلا اس کالم میں اس نے ملالہ کے خلاف سازشی تھیوری گھڑنے والوں پر ان کا سا انداز اپنا کر ان پر پھبتی کسی ہے۔
تاہم اس بار ہنسی کا سامان کالم کی بجائے قارئین کے احمقانہ تبصرے بن گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید زبیر

جی بھائی اوپر سید ذیشان بھائی نے واضح کردیا تھا کہ یہ ایک طنزیہ تحریر ہے اسی لیے میں نے جب تھوڑی سی ہی پڑھی تو مجھے عجب بھونڈی سی لگی اور میں نے اتنے پر ہی اکتفا کیا اور مزید نہیں پڑھی ۔ ۔ ۔مگر چونکہ فقط ڈائریکٹلی صرف دا جماعت ہی پاس ہوں اس لیے انگریزی اتنی اچھی نہیں اور اوپر سے مستزاد یہ کہ کالم نگار کے اسلوب نگارش سے بھی ناواقف تھا اس لیے اپنا تجزیہ دے دیا للوز
 
جیہ

لائبریرین
میری پوسٹ کو اپنی ناپسند کا نشانہ کیوں بنایا ہے؟ :(

ویسے یہ تو بڑی اچھی بات ہے کہ آپ ملالہ کو 4 سال کی عمر سے جانتی ہیں۔ تو کیا وہ واقعی میں امریکہ کی ایجنٹ ہے جیسا کہ بھائی لوگ فرماتے ہیں؟
معاف کرنا سید ذیشان میں متفق پر کلک کرنا چاہتی تھی غلطی سے ناپسندیدہ پر کلک کر گئی۔ اب تحریرا عرض ہے کہ میں آپ کے مراسلے سے متفق ہوں۔

ملالہ جو کچھ کہتی ہے یا کتاب میں لکھے ہیں وہ ملالہ کے نہیں اس کے والد کے خیالات ہیں۔ اگر یہ بات سمجھ آجائے تو بحث ختم ہو جاتی ہے
 
x boy

محفلین
ویسٹ نے بات کو جاری رکھنے کے لئے ایک مہرہ ہمارے درمیان رکھ دیا ہے اب یہ کیسے ختم ہوگا،
اس سے قبل ملعون تسلیما نسرین اور اس سے قبل ملعون سلمان رشدی کو استعمال کیا تھا
اس بات کو برین واش ہونے کے لئے کم از کم 30 سے چالیس سال وقت درکار ہے۔
 
Top