سید عمران
محفلین
ہاہ۔۔۔ملالہ کو یہودی ایجنٹ وہی مذہبی لوگ کہہ رہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایبٹ آباد میں امریکیوں نے اسامہ بن لادن کو نہیں مارا۔
ہر بات کی سیلفی لینے والے اتنے بڑے واقعہ کی ایک تصویربھی نہ کھینچ سکے۔۔۔
افسوس!!!
ہاہ۔۔۔ملالہ کو یہودی ایجنٹ وہی مذہبی لوگ کہہ رہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایبٹ آباد میں امریکیوں نے اسامہ بن لادن کو نہیں مارا۔
اگر طالبان کو بچوں کی اتنی فکر تھی تو وہ ان کے ساتھ چھپنے کی بجائے سامنے آکر سینے پر گولی کھاتے۔یعنی وہ بے شمار کم سن بچے جو ڈرون حملوں میں گھر بیٹھے لاشیں بن گئے وہ کچھ نہیں۔۔۔
اسامہ بن لادن کے گھر سے برآمد ہونے والے اسکے بیوی بچے بھی سی آئی اے والے اپنے ہیلی کاپٹروں پر چھوڑ کر گئے تھے۔ تاکہ لوگوں کو یقین آ سکے کہ اسامہ یہیں تھا۔ہاہ۔۔۔
ہر بات کی سیلفی لینے والے اتنے بڑے واقعہ کی ایک تصویربھی نہ کھینچ سکے۔۔۔
افسوس!!!
ملالہ اس وقت افغانستان، بھارت، برازیل، نائیجریا، شام اور پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں جاری مختلف پراجیکٹ کی تفصیل یہاں پڑھ سکتے ہیں۔وہ کارنامے کہاں ہیں جن کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے؟؟؟
سائنس کے میدان میں اپنی علمی قابلیت سے دنیا کو منوانا اور اس کاوش پر نوبیل انعام جیتنا قادیانیوں ، یہودیوں کی ایک خطرناک سازش ہے۔خود موصوف کی سازشوں کا پردہ آپ چاک کریں گے یا کوئی اور آکر یہ کارنامہ سر انجام دے؟؟؟
اول یہ کہ ایک معروف اور ایکٹو محفلین کو نامعلوم کہنا مناسب نہیں، خواہ کتنا ہی شدید اختلاف کیوں نہ ہو۔محمد تابش صدیقی
ایک گزارش ہے اگر معقول معلوم ہو تو کچھ ضابطہ بنایا جائے۔
معلوم اور نامعلوم آئی ڈیز سے بحث میں شامل نہ ہونے کے باوجود منفی ریٹنگ کوئی تعمیری سرگرمی نہیں۔ لہذا بحث کو تعمیری بنانے کے لیے اگر صرف اس رکن کو جس کا اقتباس لیا گیا ہو، ریٹنگ دینے کی اجازت ہو تو یہ بہتر ہوگا۔ ورنہ ادھرادھر سے منفی ریٹنگ کی بھرمار ہی چلتی رہے گی۔
دوسری گزارش جاسم محمد سے۔
براہِ مہربانی سپیر پارٹ نوبل انعام یافتہ عبدالسلام کو بحث میں نہ گھسیڑئیے۔ ورنہ ہمارے محمد سعد ناراض ہوجاتے ہیں پھر۔