قوم سے مراد بیشتر لوگ ہیں ورنہ تو مجھ جیسے sensitive لوگ بھی اسی قوم کا حصہ ہیں۔
بحرحال آپ جو بھی کہیں "دنیا کا آٹھواں عجوبہ" "ملالہ بیوٹی کریم" اور اسی طرح کے دیگر پوسٹ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ کسی وجہ سے اس طرح کے پوسٹ بنانے والے اس واقعے کو مزاحیہ رنگ دینا چاہتے ہیں۔ جبکہ یہ قصہ کسی بھی صورت میں مزاح کے پیرائے میں نہیں آتا۔ کافی ٹریجک واقعہ تھا۔
شائد ایسے لوگوں کے اس واقعے کی وجہ سے کچھ اعتقادات متزلزل ہوئے ہیں اور اس طرح کے پوسٹ کر کے یہ جتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے اچھے اسلامی بھائی (طالبان) تو ایسا نہیں کر سکتے۔ ضرور یہ یہود و ہنود کی سازش ہے۔ ورنہ جس ملک میں 10 سالوں میں 35000 لاشیں ایک دشمن کے ہاتھوں دفنائی گئی ہوں اس دشمن کے لئے احساس اپنائت چہ معنی دارد؟
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا!