فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے کبھی بھی ڈاکٹر عافيہ کو دہشت گرد قرار نہيں ديا ہے۔ ان کے خلاف ايک قانونی مقدمہ تھا جسے ايک پبلک کورٹ ميں چلايا گيا جہاں کسی بھی دوسرے مقدمے کی طرح دونوں جانب کے وکلاء نے اپنے دلائل پيش کيے۔
امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے عہديداروں کے پاس اس کيس کے فيصلے کے حوالے سے نا تو پہلے کوئ اختيار تھا اور نہ ہی ہم نے انھيں کبھی بھی سياسی قيدی گردانا ہے۔
امريکی حکومت نے اس کيس کی سماعت کے دوران تسلسل کے ساتھ اس موقف کو دہرايا تھا کہ يہ کيس دونوں ممالک کے مابين کوئ سفارتی يا سياسی کيس نہيں تھا۔ ڈاکٹر عافيہ کے خلاف سرکاری چارج شيٹ سے بھی يہ واضح ہے کہ ان پر امريکی فوجی پر ہتھيار استعمال کرنے کا الزام لگا تھا اور اسی جرم پر انھيں سزا ہوئ۔ ان کے خلاف نہ ہی دہشت گردی اور نہ ہی سياسی حوالے سے کوئ الزام لگايا گيا تھا۔ ان کے مقدمے کا فيصلہ ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق کمرہ عدالت میں کيا گيا تھا۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
USUrduDigitalOutreach
Free Image Hosting at FreeImageHosting.net - Upload & Share Images on Social Networks, Blogs, and Galleries