محمود احمد غزنوی
محفلین
اگر آپ نے تاریخِ اسلام پڑھی ہے تو یقیناّ آپکے علم میں ہوگا کہ "خارجی" سے کیا مراد ہے۔ اور ان لوگوں کا فہمِ دین یہی تھا کہ جو کسی دینی حکم کے بارے میں انکی تشریح سے متفق نہیں، وہ کافر اور اسکا قتل واجب۔ القاعدہ اور ایمن الظواہری کے پیروکار، یہ گروہ جو ٹی ٹی پی کے نام سے یعنی تحریک طالبان پاکستان کے نام سے موسوم ہے انکا فلسفہ بھی یہی ہے اور انکی کارروائیاں اس بات پر شاہد ہین۔ اسی فورم پر میں نے کافی عرصہ قبل ایک تکفیری خارجی ملا اور پاکستانی فوج کے ایک افسر کی گفتگو پوسٹ کی تھی۔۔۔اسے فرصت ملے تو سن لیجئے گا آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں گے۔خارجیوں جیسا فہم دیں؟ چہ معنی دارد؟؟
مجھے نہ طالبان سے سروکار نہ جماعت اسلامی سے نہ دیوبندیوں سے۔ لیکن فہم دین سے ضرور ہے۔
وضاحت فرمائیں کہ خارجیوں جیسا فہم دین سے کیا مطلب؟