اوشو
لائبریرین
عبدالعزیز اور عبدالرشید غازی کے والد مولانا عبداللہ کے پاکستانی و افغانی طالبات سے عشروں پرانے تعلقات تھے جو ملا عمر کی پیروکاری کو تسلیم کرتے ہیں
یہ حقیقت ہے یا ٹائپنگ کی غلطی؟
میرا خیال ہے یہاں لفظ "طالبان" ہونا چاہیے۔
عبدالعزیز اور عبدالرشید غازی کے والد مولانا عبداللہ کے پاکستانی و افغانی طالبات سے عشروں پرانے تعلقات تھے جو ملا عمر کی پیروکاری کو تسلیم کرتے ہیں
طالبان صحیح ہے اور سوویت یونین افغان وار کے کارکن بھی تھے۔یہ حقیقت ہے یا ٹائپنگ کی غلطی؟
میرا خیال ہے یہاں لفظ "طالبان" ہونا چاہیے۔
ام حسان پر تو ریاست نے وہ احسان کیا ہے جو کیا ہی کبھی کسی ریاست نے بدمعاشوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ ڈھاٹے باندھے مورچہ زن غنڈے ہفتہ بھر افواج پاکستان اور پولیس پر گولیاں برسانے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں پانچ پانچ ہزار وصول کرنے کا وعدہ لے کر بورے بسترے کاندھوں پر لٹکائے خراماں خراماں اپنے گھروں کو چلدیے۔ کیا ریاست کے بدمعاشوں اور باغیوں کے خلاف ایسا احسان آپ نے پہلے کبھی دیکھا ہے۔نہیں ، ایسی بات نہیں مشرف سے نفرت اپنی جگہ۔ لیکن لال مسجد واقعہ بھی ریاست سے بغاوت کی ایک شکل تھا جسے آپریشن کے ذریعے نمٹایا گیا۔
کیا آپ ام حسان اور مشرف دونوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف کے حصول کا حقدار نہیں سمجھتے؟
یا بلوچ باغیوں اور سندھی قوم پرستوں کو بھی انصاف کے حصول کے لئے برابری کا حق نہیں؟
پہلے ریاست نے ام حسان پر احسان کیا اور اب مشرف پر احسان کر رہی ہے اسے عدالت میں پیش نا کرکے۔ میرا خیال ہے ریاست کو یہ احسان ، احسان کھیلنا بند کرنا چاہئے اور انصاف کی طرف بڑھنا چاہئے۔ام حسان پر تو ریاست نے وہ احسان کیا ہے جو کیا ہی کبھی کسی ریاست نے بدمعاشوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ ڈھاٹے باندھے مورچہ زن غنڈے ہفتہ بھر افواج پاکستان اور پولیس پر گولیاں برسانے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں پانچ پانچ ہزار وصول کرنے کا وعدہ لے کر بورے بسترے کاندھوں پر لٹکائے خراماں خراماں اپنے گھروں کو چلدیے۔ کیا ریاست کے بدمعاشوں اور باغیوں کے خلاف ایسا احسان آپ نے پہلے کبھی دیکھا ہے۔