اقبال جہانگیر
محفلین
ملا فضل اللہ نے خان سید سجنا کو عہدے سے ہٹادیا
کراچی…کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے خان سید سجنا کو جنوبی وزیرستان کی امارت سے ہٹا دیا، شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی۔ حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان داؤد محسود نے نامعلوم مقام سے جیو نیوز کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی نگرانی خان سید سجنا سے لے کر کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی نائب امیر شیخ خالد حقانی کو سونپ دی گئی ہے جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ داؤد محسود کا کہنا تھا کہ ہم امیر ملا فضل اللہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=147130
مزید دس طالبان مارے گئے ،مولوی فضل اللہ نے خان سید سجنا کو برطرف کردیا
09 مئی 2014 (11:04)
میران شاہ (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں دو طالبان گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں جمعرات کو شدت پیدا ہوگئی اور مزید دس طالبان ہلاک ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں مقیم سربراہ مولوی فضل اللہ نے اس لڑائی کا سخت نوٹس لیا ہے اور خان سید سجنا کو عہدے سے ہٹادیاہے جس میں اب تک ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں خان سید سجنا گروپ اور شہریار محسود گروپوں کے درمیان لڑائی شوال کے علاقے میں تحریک طالبان کی قیادت حاصل کرنے کے لئے لڑی جارہی ہے اب مولوی فضل اللہ نے ولی الرحمن کے جانشین کو علاقے میں طالبان کی قیادت سے ہٹادیا ہے۔ اس سے حکیم اللہ محسود کے حامی شہریار گروپ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ فریقین کے درمیان جھڑپیں جارہی رہیں گی۔
http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/09-May-2014/100715

آخری تدوین: