تعارف ملا کا تعارف

ملا

محفلین
السلام علیکم،
آج Open Source Office کو ڈاونلوڈ کررہا تھا تو اچانک اس کے ایک اکسٹینشن پر نظر پڑی اور میں حیران ہوگیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں اردو کا Spell Checker موجود ہے۔ جو کہ غالباً ابھی تک 40 ہزار والے مائکروسوفٹ میں موجود نہیں ہے۔ اس تصحیحِ لغت کے ایکسٹینشن میں جن ذرائع کا ذکر تھا اس میں سے ایک اردو محفل بھی تھا۔ جب میں وہاں سے اس فورم پر آیا تو بڑا حیران ہوا اور اپنے اوپر تھوڑا سا غصہ بھی آیا کہ اردو کے لیے اتنا کام کرنے والے ادارہ سے میں بے خبر رہا۔ اور جب فورم کے مختلف دھاگہ پڑہنے کا سلسلہ شروع کیا تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔ بہر حال دیر آید درست آید آپ سب کو اردو کے لیے اتنی خدمت کرنے پر مبارک باد۔
ویسے تو سب اپنے آپ کو میں، حقیر اور راقم کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اس لیے میں جدت پسند کا مظاہرہ کرتے ہوے نئے لفظ کا اظہار کروں گا۔
تو جناب زہین کا تعلق ایک ایسے شعبہ سے ہے جو شاید جنگ کے بعد دنیا کا سب سے مشکل شعبہ ہے۔ جسے اردو میں مساحت کہتے ہیں- باقی میں آپ حضرات کی اردو دانی کے ایک ورزش کے طور پر اس کا عمومی نام جو کہ زبان فرہنگ میں ہے نہیں بتاؤنگا۔
زہین کا تعلق شہرِ کراچی سے ہے جو اس وقت حسرت کی تصویر بنا ہوا ہے۔ زہین کے پسندیدہ موضوع یہ ہیں، اسلامی بات چیت، سیاست، تاریخ، کمپوٹر اور آج کل کے سوشل مسائل۔
واسلام
 
خوش آمدید
محفل پر آپ تشریف لائے انشائ للہ آپ کی شخصیت سے محفل اور با رونق ہوگی محفل میں تہ دل سے ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
 
Top