شکریہ زبیر بھائی،خوش آمدید ملا صاحب
لگتا ھے اس ملا کی اذاں ہی کچھ وکھرے ٹائپ کی ہے
انشا اللہ محفل میں خوبصورت اضافہ ہوگا
شاید تلمیذ لکھ لکھ کر آپ نے "ذ" کے جملہ حقوق محفوظ کرلیے ہیں، اس لے الف عین بھا ئی سے درخواست کرنے پڑے گی کہ وہ اپنی کمپوٹر لغت میں سے تلمیذ کے علاوہ تمام "ذ" نکا ل دیں۔اردو محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، جناب۔
ویسے آپ کے نام کی املا آج تک 'ذہین' (ذ کے ساتھ) پڑھتے رہے ہیں یا یہ کوئی دوسرا لفظ ہے۔ ماہرین سے وضاحت کی گذارش ہے۔
ساتھ ہی 'مساحت' کے معانی بھی لکھ دیں تو ہمارے علم میں ہوگا۔
بہت خوب طبیعت تو بڑی رسرچ اسکالر والی پائی ہے۔ جی آپ نے صحیح کہا، میں بہت جلد اس موضوع پر جلد لکھوںگا۔مساحت علم ریاضی کی ایک شاخ جس میں زمین کے ماپ کے متعلق بحث ہوتی ہے یہ تو بتایا ہے گوگل نے اب آپ بتائیے
انتظار رہے گا امید ہے جلد ہی اس عقدے کو وا کریں گے اگرآپ انتظار کی گھڑیوں کا تخمینہ لگانا جانتے ہوئے توبہت خوب طبیعت تو بڑی رسرچ اسکالر والی پائی ہے۔ جی آپ نے صحیح کہا، میں بہت جلد اس موضوع پر جلد لکھوںگا۔
شاید تلمیذ لکھ لکھ کر آپ نے "ذ" کے جملہ حقوق محفوظ کرلیے ہیں، اس لے الف عین بھا ئی سے درخواست کرنے پڑے گی کہ وہ اپنی کمپوٹر لغت میں سے تلمیذ کے علاوہ تمام "ذ" نکا ل دیں۔
میرے پیارے بھائی تلمیذ،خیر میرا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا، صاحب۔ میں تو فقط اپنے ناقص علم میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔ کہ ہو سکتا ہے آپ کا نام"ز" سے لکھا جاتا ہو۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا ہے تو معذرت کا طلبگار ہوں۔
بہت خوب سر،خوش آمدید جناب،
چلیں اب آ گئے ہیں تو یہ بھی بتا دیں جیولاجیکل سروے آف پاکستان سے ہیں یا کسی اور مساحتی ادارے سے منسلک ہیں۔
امید ہے آپ کو ہماری محفل بہت پسند آئے گی۔