ملتان بارے قدیر سے ایک سوال

منہاجین

محفلین
ملتان کی گرمی بارے قدیر سے ایک سوال

سنا ہے کہ دوزخ میں کچھ لوگ رضائیاں لئے سو رہے تھے۔ عذاب دینے والے ایک فرشتے نے انہیں جگا کر کہا کہ یہ کوئی سونے کی جگہ ہے! جب ہر طرف لوگ مارے گرمی کی شدت کے بھسم ہو رہے ہیں تمہیں رضائیاں لے کر سونے کی کیا پڑی؟

انہوں نے جواب دیا: ہم ملتان سے آئے ہیں۔

قدیر:
آپ ذرا اِس کی تحقیق کر کے بتاؤ کہ اِس میں کتنی صداقت ہے؟ کیا واقعی ملتان میں اِتنی گرمی ہوتی ہے یا پھر یار لوگوں نے یونہی مولتان کو بدنام کیا ہوا ہے؟
 

اجنبی

محفلین
ملتان کی گرمی؟

میں آپ کی تھوڑی سی تصحیح کرنا چاہوں گا ۔ اصل میں وہ لوگ کوٹ پہن کر ، مفلر گلے میں ڈال کر اور کمبل کے اوپر رضائیاں لے کر سو رہے تھے ۔

منہاجین میں آپ کے اس سوال کا کیا جواب دوں ۔ آپ ایسا کیجیے کہ خود ہی دیکھ لیجیے ۔ ایسا کیجیے کہ مئی ، جون ، جولائی یا اگست میں سے کسی ایک مہینے ملتان کا ٹور رکھ لیجیے ۔میرا خیال ہے کہ جولائی ٹھیک رہے گا ۔ یہاں پہنچنے کے بعد دن کے گیارہ بجے سے لے کر دو بجے تک کا وقت نہایت مناسب ہے ۔ اس وقت میں اگر آپ چہل قدمی کے لیے نکلیں تو بہت بہتر ہوگا ۔ احتیاطاً ایک عدد ایمبولینس اور برف کی ایک ریڑھی کا انتظام بھی کر لیجیے ، کیونکہ آپ کو دعوتِ ملتان کا تجربہ نہیں ہے ۔ پھر اگر آپ ملتان سے صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائیں تو مجھے ضرور بتائیے گا ۔

آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ملتان کا درجہ حرارت سردیوں میں دو ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جاتا ہے اور گرمیوں میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ عبور کرجاتا ہے ، ایک بار تو باون ڈگری ہوگیا تھا ۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیجیے گرمی کا ۔ اس گرمی کے ساتھ ساتھ یہاں شدید قسم کی حبس ہوتی ہے جس میں اے سی بھی مستعفی ہوجاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سردیوں میں یہاں شدید سردی پڑتی ہے ۔ اگر آپ باہر سے ہو کر آئیں اور آتے ہی ہیٹر کے سامنے ہاتھ کر دیں تو آپ کی لامحالہ چیخیں برآمد ہوں گی ، کیونکہ خون جم چکا ہوگا اور گرمی سے وہ دوبارہ گردش میں آئے گا ۔ لیکن یہاں کی راتیں نسبتاً ٹھنڈی ہوتی ہیں ۔ ٹھنڈی کا کوئی غلط مطلب نہ لے لیجیے گا ۔ ایک خاص بات یہ بتاؤں کہ ملتان میں عام طور پر مچھر نہیں ہوتا ، کیونکہ اس میں انسانوں جیسی قوتِ برداشت نہیں ہوتی :lol:
 

ثناءاللہ

محفلین
سزا کیوں؟؟؟

کافی عرصہ پہلے ملتان جانے کا اتفاق ہوا تو ایک ملتان کے رہنے والے سے میں پوچھا کے بھائی اتنی گرمی کیوں ہے تو اس نے جواب دیا کہ “یہ ساتھ جہنم ہے“۔
لیکن جہنم میں ملتان والوں کا حال پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تو جہنم کے بھی اعلٰی درجے میں رہتے ہیں اب میں صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ “ آپ کو سزا کس بات کی مل رہی ہے“
 

اجنبی

محفلین
یہ تو ہمیں بھی پتہ نہیں ہے کہ سزا کس بات کی مل رہی ہے ، ہوسکتا ہے کہ یہ سزا کی بجائے آزمائش ہو ، کیا پتہ ہمیں چیک کیا جارہا ہو کہ ملتان والے کتنے پکے لوگ ہیں
 

ثناءاللہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
یہ تو ہمیں بھی پتہ نہیں ہے کہ سزا کس بات کی مل رہی ہے ، ہوسکتا ہے کہ یہ سزا کی بجائے آزمائش ہو ، کیا پتہ ہمیں چیک کیا جارہا ہو کہ ملتان والے کتنے پکے لوگ ہیں
تا کہ گناہوں کی سزا جھیلنے میں آسانی رہے
 

منہاجین

محفلین
ملتانیوں سے درگزر

ثنا یار! جانے دو بیچارے کو، آپ تو بس پیچھے ہی پڑھ گئے ہو۔ اَب کیا واجب ہے کہ جہنم میں پہنچا کر ہی چھوڑا جائے۔ درگزر سے کام لینا چاہیئے۔
 

اجنبی

محفلین
لا حولہ

لا حول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم ۔ یہ کس کو کہا ہے کہ جہنم میں پہنچا کر چھوڑا جائے :?: ۔ لا حول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم
 

ثناءاللہ

محفلین
لا حولہ

قدیر احمد نے کہا:
لا حول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم ۔ یہ کس کو کہا ہے کہ جہنم میں پہنچا کر چھوڑا جائے :?: ۔ لا حول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم

یہ پڑھ کر شیطانوں کو بھگا رہے ہیں یا اللہ کی حمد و ثناء بیان کر رہے ہیں۔ یا پھر جہنم یعنی ملتان سے چھٹکارہ پانے کی سبیل کر رہے ہیں ۔ ویسے یہ پڑھنے سے شیطان بھاگتے ہیں انسان نہیں
 
Top